ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
|
ہو ہی نہیں سکتا ـ اگر کچھ نہ ہو تو اسنجا کے ڈھیلے ہی لے جاوے ـ پس یہ تصوف کا ماحصل لوگوں کے ذہنوں میں بٹھا رکھا ہے ـ اس وقت یہ جو کچھ آپ لائے ہیں محض اس رسم کے پورا کرنے کے واسطے لائے ہیں کہ سامنے جائیں تو خالی لٹہ ایسے کس طرح جا کھڑے ہوں اور بلا کچھ دئیے وہاں روٹیاں توڑیں ، اس میں تو شیخی کر کری ہوتی ہے ـ ورنہ میں یہ پوچھتا ہوں کہ اتے عرصہ میں صرف آج ہی یہ کیوں محبت کا جوش اٹھا ـ اس سے پہلے اگر کبھی خط و غیرہ نہیں بھیجا تھا تو کوئی ہدیہ ہی بھیجا ہوتا ـ کیونکہ بہت سی چیزیں ڈاک کے ذریعے سے بھیجی جا سکتی ہیں ـ یہ نہ ہوا کہ کبھی آٹھ آنہ پیسے ہی بھیج دیتے ـ اس سے خدا نہ کرے میرا یہ مطلب نہیں کہ اب آپ ڈاک کے ذریعہ سے چیز بھیجا کریں ، کیونکہ بفضلہ تعالی مجھ کو واپس کرنا بھی آتا ہے ـ یہ یقینی ہے کہ اگر آپ ڈاک کے ذریعہ سے بھی کچھ بھیجتے تو بھی میں واپس ہی کرتا ـ لیکن اس وقت یہ شکایت تو نہ ہوتی کہ بس منہ دیکھ کر ہی محبت کا جوش اٹھا ـ ان صاحب نے قسم کھا کر محبت کا موجب تحریک ہونا ظاہر کیا ـ تو فرمایا بس قسمیں نہ کھائیے ـ کیونکہ اس میں حق تعالی کے نام کی بے ادبی ہوتی ہے اور قسم کھانے سے میرا منہ بند ہو جاوے گا ـ پھر خواہ آپ کی کیسی ہی لغو تقریر ہو میں اس میں کچھ نہ کہہ سکوں گا ـ بلکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ میں بلا قسم کے بھی تسلیم کر لوں گا اگر آپ میرے اس سوال کا کوئی معقول جواب دیدیں جس سے چار سننے والوں ہی کی تسلی ہو جاوے ـ خواہ خود مجھ کو نہ ہو ، میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں ان چار آدمیوں کی اس کے تسلیم کر لینے میں تقلید کروں گا ـ وہ سوال یہی ہے کہ اگر محبت کی وجہ سے آپ نے ہدیہ دیا ہے تو اس کی کیا وجہ کہ اس سے پہلے کبھی کیوں محبت نہ ہوئی ـ ان صاحب نے یہ بھی عرض کیا کہ حضور نے جو ارشاد فرما دیا تھا اس پر میں عمل کرتا رہا ہوں ـ فرمایا کہ کبھی آپ نے یہ بھی کیا ہے کہ طبیب سے منضج کا نسخہ پوچھ کربس عمر بھر اسی کو گھونٹا کئے ہوں اور مسہل کا نسخہ پوچھنے کی آپ نے ضرورت ہی نہ سمجھی ہو ـ اگر صرف ایک ہی مرتبہ کی تعلیم پر کار بند ہو کر پھر کچھ پوچھنا گچھنا نہ تھا تو اس کے لئے بیعت ہی کی کون سی ضرورت تھی ـ ارشاد مرشد حضرت حاجی صاحب کی کتاب موجود ہے ـ میری بھی کتابیں موجود ہیں ـ پس