ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
|
مکھی کی نہ ہو سکی لیکن معدہ کو تو پہچان ہے وہ فورا نکال کر باہر پھینک دیتا ہے ـ مجھے پچیس برس کے قریب یہ کام کرتے ہو گئے ـ قطع نظر بصیرت کے ویسے حیثیت سے بھی تو مجھ کو اس شخص سے زیادہ تجربہ ہے جس نے یہ کام پچیس دن بھی نہ کیا ہو ـ لہذا ایسے شخص کو کبھی ان امور میں دخل نہ دینا چاہئے ـ اپنے کام میں اس کو رہنا چاہئے ، دوسرے کے کاموں سے اس کو کیا غرض ـ میں چاہتا ہوں کہ جس شخص کے ساتھ میرا برتاؤ ہمدردی کا نہ ہو اس کے ساتھ اپنی جماعت میں سے کسی شخص کو اظہار ہمدردی نہ کرنا چاہئے ـ میں اپنے گھر کے لوگوں سے بارہا کہہ چکا ہوں کہ دیکھو تم میری رائے میں مزاحم مت ہوا کرو ، کیونکہ میں دیکھ چکا ہوں کہ الحمدللہ سو میں مشکل سے دو تین مرتبہ اگر خطا کرتی ہو تو کرتی ہو ورنہ بحمداللہ اکثر ایسے امور میں میری رائے ٹھیک نکلتی ہے ـ کئی روز بعد ایک شخص اپنے لڑکے کو ڈھنونڈتا ہوا آیا جس کا حلیہ اسی سے ملتا تھا جو " اصلاح الرسوم ،، دیکھ کر چلا گیا تھا ـ اس سے معلوم ہوا کہ وہ باپ سے خفا ہو کر گھر سے مفرور تھا ـ پھر کچھ دنوں کے بعد یہ معلوم ہوا کہ وہی شخص ایک جاہل دنیا دار فقیر کا جا کر مرید ہو گیا ہے ـ حضرت نے اس کوتاہ نظر کو جس نے " اصلاح الرسوم ،، خرید کر دی تھی خطاب کر کے فرمایا کہ آپ نے اپنے مورد رحم کا بھی حال سناـ اب تو آپ کو میرے طریق عمل کے استحسان کا یقین ہو گیا ـ میں ایسی ایسی مثالیں دکھلا کر آپ کو عین الیقین کرانا چاہتا ہوں ـ جناب بات یہ ہے کہ بڑھئی خوب پہچانتا ہے کہ کون سی لکڑی کام کی ہے اور کونسی بے کار ہے اسی طرح معمار ہی کو اینٹ کی پہچان خوب ہوتی ہے کہ کون سی اچھی ہے اور کون سی بری ـ حق تعالی جس کے سپرد کوئی کام کرتا ہے اس کا سلیقہ بھی اس کو عطا فرما دیتا ہے ـ یہ اس شخص کا کوئی کمال نہیں ، ہر ماہر فن کو بصیرت ہوتی ہے چنانچہ میرے قلب میں بھی جو شخص جیسا ہوتا ہے ویسا اثر اس کو دیکھ کر پیدا ہو جاتا ہے ـ بعضوں سے مل کر شروع ہی سے قلب میں بشاشت پیدا ہوتی ہے اور برابر لطف بڑھتا رہتا ہے اور بعضوں کے ساتھ شروع ملاقات ہی سے انقباض کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے جو بڑھتی ہی رہتی ہے ـ یہ اپنے اختیار کی بات نہیں ، مجھ کو تفصیلی علم اس کی حالت کا نہیں ہوتا ـ لیکن حق