ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
|
کو ملتا ہے ادھر کسی ملفوظ کے چھوڑنے کو جی چاہتا نہیں ـ حالانکہ بارہا حضرت نے اس بارہ میں تاکید فرمائی ، لین اب تک باوجود کو شش تعمیل ارشاد پر قادر نہیں ہو سکا ، کیونکہ اس کشا کشی میں مبتلا ہوں کہ ؎ ز فرق تابقدم ہر کجا کہ می نگرم : کرشمہ دا من دل میکشد کہ جا اینجا ست ؎ ترک کہنے سے میں از بسکہ باہر ہو نہیں سکتا ارادہ صبر کا کرتا تو ہوں پر ہو نہیں سکتا اسی وجہ سے روز کا روز کام پورا نہیں ہوتا ـ بقایا بڑھتا جاتا ہے ، بہت سے عجیب و غریب ملفوظات یوں ہی بلا صاف کئے ہوئے پڑے ہیں ـ اور کثر ذہن سے بالکل ہی نکل گئے ـ غرض ! اس مجموعہ کو یکے از صد سے بھی تعبیر کیا جا سکتا ہے ـ بہر حال نمونہ از خر وارے ضرور ہے ـ اور بیشتر تحقیقات عجیبہ و مضامین نافعہ کو شامل ـ چونکہ طرح طرح کے مضامین ہیں اور کثر پوری صورت واقعہ دکھلا دی گئی ہے اس لئے یہ ذخیرہ بے حد دل چسپ بھی ہے ـ انشاء اللہ تعالی یہ مجموعہ نہ صرف طالبین کے لئے بلکہ شیوخ و مصلحین کے لئے بھی اصلاح اخلاق و تربیت باطن کا ایک نہایت جامع اور مفید وستوالعمل ہو گا ـ حق تعالی صاحب ملفوظات کو مدت مدید تک بعافیت تمام ہم لوگوں پر بایں فیوض و برکات روز افزوں سایہ گستر رکھے ؎ صحن بستاں ذوق بخش و صحبت یاراں خوش است وقت گل خوش باد کردے وقت میخواراں خوش است اور اس سلسلہ کو اس احقر کے ہاتھوں حسن و خوبی کے ساتھ انجام کو پہنچا کر مقبولیت عامہ و نافعیت تامہ سے سر فراز فرمائے اور احقر کے لئے موجب نجات و ذریعہ حصول مقصود بنارے ، آمین ـ نیز آئندہ کے لئے مستقل اور معقول انتظام اس سلسلہ کے جاری رہنے کا فرماویں ، آمین ـ بحرمتہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم وآلہ اصحانہ اجمعین ـ اخیر میں یہ بھی دعا ہے کہ حق تعالی ان کلمات طیبات پر عمل کی بھی توفیق نصیب فرمائیں ، ورنہ محض نقل سے کیا کام چلتا