ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
|
رہا ہے ـ ہاں جسے سوائے مخدومیت کے اور کچھ نہ کرنا ہو وہ چاہے اسی قصہ میں رہے ـ اب دیکھئے میں کتاب گھر لئے جا رہا ہوں ، رات کو بھی لکھوں گا ـ ان کی خدمت سے اتنی پریشانی فضول ہوئی اور جھک جھک میں جو وقت ضائع ہوا وہ الگ ( شرح مثنوی شریف دفتر ششم ختم ہونے والی تھی ـ چونکہ ختم کے قریب ہر کام میں حضرت کو سخت تقاضا ہوتا ہے ، اس لئے رات بھر لکھتے رہے ، مطلق نہیں سوئے ـ پھر ظہر کی اذان تک بلا قیلولہ کئے لکھتے رہے ـ یہاں تک کہ ختم ہی کر کے ظہر کی نماز کے لئے اٹھے ـ واقعی حضرت جس کام کو لیتے ہیں اسی طرح اس میں کوشش کرتے ہیں ، رات دن مشاہدہ ہیں ) اب آج ان کو سمجھایا ، یہ رخصت ہو جائیں گے ـ کل کو دوسرے نئے صاحب تشریف لائیں گے ـ اب میں بس اسی قصہ کا ہو لیا کہ روز یہی سبق پڑھایا کروں اور بعضی بات عمل میں تو معمولی ہوتی ہے لیکن اس کو دوسرے کو سمجھانا بہت مشکل ہوتا ہے ـ جوتا رکھنے کی حرکت اس احقر نے بھی کی تھی ـ فرمایا کہ بس جناب آپ پابندی نہ کیجئے نہ میں اوروں کو مقید کرنا چاہتا ہوں نہ خود مقید ہونا چاہتا ہوں ـ اللہ کے فضل سے بہت سے خدمت کرے والے ہیں ، آپ کی ضرورت نہیں ـ آپ جس کام کے لئے آ ئے ہیں اسی میں لگے رہئے ـ مجھے راحت اسی سے ہوتی ہے بلکہ خدمت سے الٹی کلفت ہوتی ہے ـ پھر اس دیہاتی کے متعلق فرمایا کہ پچھلی مرتبہ مجھ پر اعتراض کر کے گئے تھے کہ میں اتنے دن رہا ، مجھے روٹیوں کے لئے بھی نہ پوچھا ـ مجھے کسی کے اعتراض سے ذرا تغیر نہیں ہوتا ـ لیکن جو شخص محبت کا دعوی کرے اس کا اعتراض بالکل محبت کے مقتضا کے خلاف ہے ـ اسی شخص نے دوسرے موقع پر پیر دبانے چاہے تو انکار فرما دیا کہ بھائی مجھے تمہارا اعتراض ابھی بھولا نہیں ہے ـ تمہارے پیر دابنے سے میرا کیا جی بھلا ہو گا ـ پھر ان صاحب کا ذکر فرمایا جن کا ہدیہ رد فرما دیا تھا کہ دیکھئے انہیں سے جھک جھک ہوئی ـ سچ کہتا ہوں مجھے نہایت خوف معلوم ہوتا ہے کہ حق تعالی یوں نہ فرمائیں کہ ارے نالائق ہم تجھ کو دلواتے ہیں اور تو واپس کر دیتا ہے ، نہایت خوف ہوا کرتا ہے ، حق تعالی معاف فرمائیں ـ پھر فرمایا کہ گو ان کے ہدیہ میں غالب محبت ہی ہو لیکن کچھ آمیزش اس کی بھی ضرور تھی کہ وہاں روٹیاں کھائیں گے کچھ نہ دینا ذلت کی بات ہے اس لئے میں نے اب روٹیوں کے قصہ ہی کو موقوف کر دیا ـ بس ایک وقت کھانا کھلا دیتا ہوں ، پھر کہہ دیتا ہوں کہ اپنا انتظام کر لیجئے ، تاکہ لوگوں کو یہ