الحمد للّٰہ الذی خص رسولہ بالشرف من بین الأنام، والصلوٰۃ والسلام علی الشفیع فی یوم القیام۔
وبعد: فیقول الفقیر الٰہی بخش عفی عنہ، ان الشیخ العلامۃ، حجۃ العرب، سراج الملۃ والدین، أبي حفص عمر بن الشیخ الامام نورالملۃ والدین، ابی الحسن بن الشیخ شہاب الدین، ابی العباس احمد بن محمد الأنصاري، الشافعی المصری الشہیر بإبن الملقن۔ قد فصل خصائصہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم في کتابہ، المسمی بغایۃ السؤل في خصائص الرسول [صلی اللّٰہ علیہ وسلم]
فانتخبت منہ ما راعني والتقطت منہ ما اعجبنی فأقول:
یہ تالیف مفتی صاحب کی اسی ذاتی ذوق اور پسند کی ترجمان ہے، اس میں انہیں چیزوں کو لیاہے، جنہوں نے مفتی صاحب کو متأثر کیا، یاان میں کوئی ندرت اور علمی پہلو سے نئی بات معلوم ہوئی۔
مفتی صاحب کی یہ تالیف اورانتخاب ، مصنف کے قلم سے ہمارے ذخیرہ میں موجود ہے، یہ نسخہ مفتی صاحب کی تالیفات کے ایک مجموعہ میں شامل اور مفتی صاحب کے پختہ ورواں نستعلیق قلم کی یادگار ہے۔
یہ نسخہ اکیس اوراق یا بیالیس صفحات پر مشتمل ہے، فی صفحہ سترہ سے انیس تک سطور ہیں ، آخری صفحہ پر اکیس سطور آئی ہیں ۔ عنوانات وفصول وغیرہ کو سرخ روشنائی سے واضح کیاہے، قلم میں یکسانیت اور خاصی روانی ہے، تمام کتاب [چند الفاظ کے علاوہ] صاف پڑھی جاسکتی ہے، کوئی مغالطہ اور پیچیدگی سامنے نہیں آتی۔
یہ تالیف اور نسخہ یقینا اس کا مستحق ہے کہ اس پر کام ہو اور اس کو اصل مراجع سے مطابقت