کے بعد، سلیقہ سے شائع کیا جائے، بفضلہ تعالیٰ یہ کام ہورہاہے، مگر اس سے پہلے اس کا اردو ترجمہ تیار ہوگیاتھا، جو قارئین کرام کے ہاتھوں میں ہے۔
یہ ترجمہ میرے فرزند،عزیز ، مولوی ابوالحسن ارشد کاندھلوی سلمہ اللہ نے کیاتھا، جس کو تصحیح ونظرثانی کے بعد اشاعت کے لئے پیش کیاجارہاہے، مگر یہ حضرت مفتی الٰہی بخش کی مرتبہ تلخیص کا لفظی ترجمہ نہیں ہے، اس میں کئی موقعوں پر ضروری ترمیم کی گئی ہے، بعض مباحث اردو کے عام قارئین کے لئے موزوں نہیں تھے، اور بعض مندرجات کی صحت واستناد میں خاصا شک ہے، ان پر تصحیح وتعلیق اور محنت کا بھی خاص فائدہ نظر نہیں آتا، اس لئے مناسب معلوم ہوا کہ ان کمزور بے اصل روایتوں سے صرف نظر کرلیاجائے، حواشی وتعلیقات میں اکثر موقعوں پر، عربی کے مکمل نسخہ کے مرتب، جناب عبداللہ بحرالدین عبداللہ کے حواشی سے رجوع اور استفادہ کیا ہے، جہاں کہیں بحرالدین عباللہ صاحب کے کام پر مزید توجہ کی ضرورت محسوس ہوئی، وہاں کچھ اضافہ یا ترمیم بھی کئی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس اشاعت وترجمہ کے لئے حضرت ملخص مفتی الٰہی بخش رحمہ اللہ تعالیٰ کے کلمات اوریہ دعا
اللّٰہم انفعنا بما حررت، وانفع اولادي وأحفادي واحبائي۔ آمین!
اس کے ترجمہ کرنے والے ،اس پر نظرثانی ،تصحیح اور حاشیہ لکھنے والوں اوراس کے قارئین ومستفیدین کے حق میں قبول فرمائے، اللہم آمین!
فاغفرلناشدہا واغفرلقارئہا
سالتک الخیر، یا ذي الجود والکرم!
۱۳؍محرم الحرام ۱۴۳۷ھ نورالحسن راشد کاندھلوی
۲۷ ــــــاکتوبر ۲۰۱۵ء مولویان، کاندھلہ، ضلع شاملی