پھیل گئی تھیں ۔
علامہ ابن الملقن کی تصانیف: علامہ ابن الملقن،کثیر المطالعہ وسیع العلم اور سریع القلم مصنف تھے، اکثر اسلامی علوم ومباحث پراعلیٰ درجہ کی متعدد تصانیف یادگار ہیں ، غایۃ السؤل کے مرتب، علامہ بحر الدین عبداللہ نے علامہ ابن الملقن کی چھپن کتابوں کی فہرست شامل کی ہے، جس میں التوضیح شرح الجامع الصحیح للبخاري تیئس جلدوں میں قطر سے شائع ہوچکی ہے، اور بھی متعدد بڑی تصانیف ہیں ، جو تین سے آٹھ جلدوں میں مرتب ومکمل ہوئیں ہیں ، یہاں ان سب کی تفصیل کا موقع نہیں ، ان ہی میں سے ایک معروف مگر نسبۃً کم یاب تالیف:’’غایۃ السؤل فی خصائص الرسول [ا]ہے۔
یہ کتاب پہلی مرتبہ ، عبداللہ بحر الدین عبداللہ صاحب کی تحقیق وتالیف سے مرتب ہوکر ، دارالبشائر الاسلامیہ ،بیروت سے چھپی ہے۔
وفات: علامہ ابن الملقن کی شب جمعہ ۱۶؍ ربیع الاول۸۰۴ھ[اکتوبر۱۴۰۱ء] میں وفات ہوئی۔ اپنے والد کے قریب دفن کئے گئے۔رحمہ اللہ تعالیٰ
غایۃ السؤل في خصائص الرسول ﷺ
سیرت پاک کا موضوع بہت وسیع جامع اور شاخ درشاخ موضوع ہے، جس کی تمام جہات اور پہلوؤں کا احاطہ ،نہ آج تک ممکن ہوا ہے، نہ آئندہ کبھی ہوسکے گا۔
لایُمکن الثناء کما کان حقہ
بعد ازخدا، بزرگ توئی قصہ مختصر
اس کا ایک عنوان: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات’’ خصائص النبوي‘‘ کا بھی