خطبات[بہ صنعت اہمال]یہ جمعہ کے خطبات ہیں ، جو غیر منقوط الفاظ[صنعت مہملہ] میں لکھے گئے ہیں ۔
شرح سلم العلوم:مفتی صاحب نے ایک عزیز شاگرد کے لئے سلم کی مفصل شرح لکھی تھی، جس میں شاہ عبدالعزیز اور شاہ رفیع الدین کے افادات بطور خاص شامل ہیں ۔
خلاصہ حبیب السیر فی اخبار افرادالبشر:غیاث الدین محمود کی معروف کتاب ہے، مفتی صاحب نے اس کے مضامین کا عربی میں جامع خلاصہ مرتب کیاہے۔
فارسی تصنیفات تراجم منظومات اور کلام
اختتام مثنوی: اختتام مثنوی حضرت مفتی صاحب کا ایک عظیم الشان کارنامہ ہے، مثنوی مولانا روم کا تتمہ وتکملہ ہے۔
جوامع الکلم:مفتی صاحب نے ان اربعینات کو جو عربی میں تھیں ، ایک مجموعہ کی صورت میں مرتب فرمایاتھا، اس مجموعہ میں پانچ چہل احادیث جمع کی گئی ہیں ۔
نافع للمفتیین والفقہاء:یہ نام راقم سطور نے مضمون کی مناسبت سے تجویز کیاہے، اس پر صرف مجموعۂ فقہ لکھاہواہے۔
محافل نبوی:سیرت پاک کے حسن ودلآویز موضوع پر، نہایت دلکش پیرایہ میں ، مرتب تالیف ہے۔
بدور بدریہ:مفتی صاحب نے جملہ شرکائے بدر کے مستند ومعتبر حالات، حروف تہجی کی ترتیب سے لکھے ہیں ۔
ملہمات احمدیہ: یہ کتاب حقیقت میں حضرت سیداحمدشہیدؒ کے ارشادوتعلیمات سلوک کی جامع اور ترجمان ہے۔
تحقیق مشرب مجدد الف ثانی بسلسلۂ وحدۃ الوجود والشہود: حضرت مجدد الف ثانی نے وحدۃ الوجود کی تردید فرماکر، وحدۃ الشہود کا نظریہ پیش فرمایاتھا، مفتی صاحب نے اس رسالہ