سے، اس مختصر کے جمع کرنے کوآسان فرمایا، ہم اس میں اضافوں اورمزیدفوائد کا ارادہ رکھتے ہیں ، اللہ تعالیٰ مددفرمائے۔
کلمات ملخص:حقیقتاً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص بے شمارہیں جن کی گنتی دشوار ہے، میں نے ’’غَایَۃُ السُّول فِي خَصَائص الرَّسُول‘‘ سے جومنتخب کیا،الحمدللہ وہ پوراہوگیا۔
میں بندہ، عاجز الٰہی بخش[کاندھلوی] عرض کرتاہوں ، کہ اللہ تعالیٰ نے بہت کم وقت اور زمانہ میں اس کو میرے لئے آسان فرمایا، میں نے اس لئے لکھا،تاکہ میرے لئے نجات کا ذریعہ ہو[اس کی برکت سے میری]پریشانیوں کاحل ہو۔
میں نے اس تلخیص کے متن کو اس نسخہ سے نقل کیاہے جس کی تصحیح محدث، میراصل الدین واعظ نے کی تھی، اور جس میں ۸۷۲ھ میں ، رمضان المبارک کے مہینہ میں شیخ کمال الدین عبدالحق بورانی نے پڑھاتھا۔میں نے یہ تحریریاخلاصہ کوٹہ میں مرتب کیا، ’’درکو ٹہ تحریر یافت ‘‘
اے اللہ !جومیں نے تحریرکیا،اس سے مجھے بھی، میری اولاد کو بھی، میرے پوتے پوتیوں کونفع عطا فرما۔
فالحمد للّٰہ علی ذلک والشکرلہ۔
------------------------------
۲۴جمادی الاول ۱۳۷۲ھ میں ہم نے اس کا[یعنی مفتی الٰہی بخش کے
نسخہ پر مبنی ایک نقل کا،[ جو میرے والدمحترم حضرت مولاناافتخارالحسن صاحب کاندھلوی مدظلہم نے تیار کرائی تھی۔نور
مؤلفہ نسخہ کی تازہ نقل کا]اصل سے مقابلہ کیا۔
العبدمحمودالگنگوہی،نزیل کاندھلہ ،عفی اللہ تعالیٰ عنہ