علامہ ابن الملقن
کے مختصر حالات
نام ونسب اور ولادت: امام حافظ عمر بن علی بن احمد بن محمد بن عبداللہ، سراج الدین، ابوحفص انصاری، مصری شافعی، ابن ملقن کے لقب سے مشہور ہیں ۔
ماہ ربیع الاول سنہ۷۲۳ میں مصر کے مشہور شہر قاہرہ میں ولادت ہوئی۔ ان کے والد اصلاً اندلس کے باشندہ تھے، ایک مدت تک افریقہ کے مغربی علاقے تکرور میں قیام پذیر رہے، پھر قاہرہ میں مستقل قیام کرلیاتھا۔ جہاں درس وتدریس کے مشغلہ میں ہمہ تن مصروف رہے، ان کے شاگردوں میں علامہ جمال الدین اسنوی[عبدالرحیم بن حسن بن علی بن ابراہیم ابومحمد] مؤلف طبقات الشافعیہ شامل ہیں ۔
تربیت وپرورش: والد کی وفات کے وقت ابن ملقن صرف چند سال کے تھے، والد نے شیخ عیسی مغربی[جو ایک مردصالح اور قاہرہ کے جامع مسجد ابن طولوں میں قرآن کی تعلیم دیتے تھے] کو اپنے فرزندارجمند کی تعلیم وتربیت کی وصیت کی تھی، شیخ عیسیٰ مغربی نے مرحوم کی بیوہ سے نکاح بھی کرلیا ، ابن ملقن ان دونوں کے زیر تربیت پروان چڑھے۔ چونکہ شیخ عیسیٰ مغربی جامع مسجد میں ، لوگوں کو تلقین قرآن کیا کرتے تھے، اس لئے شیخ عمر،ابن ملقن کے نام سے مشہور ہوگئے۔
علامہ سخاوی[ مؤلف الضوء اللامع ]نے لکھاہے کہ ابن ملقن اس لقب کو ناپسند کرتے تھے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی تحریر میں کبھی بھی یہ لفظ نہیں لکھا، وہ ابن النحوی