(۸) حضرت صفیہ بنت حی بن اخطب رضی اﷲ عنہا
(۹) حضرت زینب بنت جحش رضی اﷲ عنہا
باقی دوامہات المومنین بقیع میں نہیں ، ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اﷲ عنہا مکہ مکرمہ میں جنت المعلیٰ میں ہیں ، اور ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث رضی اﷲ عنہا مکہ مکرمہ کے قریب بارہ میل کے فاصلے پر مقام سرف میں آرام فرماہیں ۔
(۴) امہات المومنین کی جانب شمال میں ۵؍ میٹر کے فاصلے پران حضرات کی قبریں ہیں ۔
(۱) حضرت عقیل بن ابی طالب رضی اﷲ عنہ
(۲) حضرت عبد اﷲ جعفر بن ابی طالب رضی اﷲ عنہما
(۳) حضرت ابوسفیان بن حارث رضی اﷲ عنہ ( حضرت اکے چچازاد بھائی)
(۵) حضرت عقیل کی قبر کے مشرق میں تقریباً دس میٹر کے فاصلے پر
(۱) سیّدنا امام مالک علیہ الرحمہ اور
(۲) شیخ القراء امام نافع مدنی علیہ الرحمہ
محوخواب ہیں ۔
(۶)اس سے مشرق میں تقریباً بیس میٹر کے فاصلے پر
(۱) حضرت عثمان بن مظعون ص( پہلے مہاجر صحابی جو جنت البقیع میں دفن کئے گئے)
(۲) حضرت ابراہیم ص بن رسول اﷲ ا،
(۳) حضرت عبد الرحمن بن عوف ص (یکے از عشرہ مبشرہ)
(۴) حضرت سعد بن ابی وقاصص ( فاتح ایران)
(۵) حضرت اسعد بن زرارہص (انصار میں پہلے بزرگ جو بقیع میں دفن کئے گئے)
(۶) حضرت خنیس بن حذافہ سہمی ص
(۷) حضرت فاطمہ بنت اسد رضی اﷲ عنہا ( والدۂ مکرمہ حضرت سیّدنا علیص)