سفر حج بے اعتدالیاں اور ان کی اصلاح
﷽
تمھید
یہ رسالہ حضرت الاستاذ مولانا اعجاز احمد صاحب اعظمی مد ظلہٗ کے تین مضامین کا مجموعہ ہے۔ پہلا مضمون مارچ ۱۹۹۶ء کے ماہنامہ انوار العلوم جہاناگنج میں شائع ہوا۔ پھر ماہنامہ الاسلام شیخوپور کے جنوری ۲۰۰۱ء کے شمارے میں شائع ہوا۔ دوسرا مضمون ماہنامہ ضیاء الاسلام شیخوپور کے فروری ۲۰۰۳ء کا اداریہ ہے۔ تیسرا مضمون ماہنامہ ضیاء الاسلام شیخوپور کے مارچ ۲۰۰۳ء کا اداریہ ہے۔
آجکل سفر حج سے پہلے ، اس کے دوران اور بعد میں جن بے اعتدالیوں اور غیر شرعی امور کا ارتکاب ہو رہا ہے، اس رسالہ میں اس کی نشاندہی کر کے ان کی اصلاح کی سعی کی گئی ہے۔ اس کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر اس میں قدرے اضافہ کر کے الگ رسالہ کی شکل میں شائع کیا جا رہا ہے۔
باری تعالیٰ مصنف کی دیگر تحریروں کی طرح اسے بھی حسن قبول کی دولت سے مالا مال فرمائیں اور حجاج کرام کے لئے خصوصاً اور عامۃ المسلمین کے لئے عموماً مفید اور نافع بنائیں ۔
ضیاء الحق خیر آبادی
مدیر ماہنامہ ضیاء الاسلام شیخوپور
۱۲؍ ذیقعدہ ۱۴۲۳ھ بروز جمعرات
٭٭٭٭٭