نبھایا، اور اﷲ تعالیٰ کی نیاز مندی میں بھی لگے رہے۔
مکہ شریف میں میرے شیخ ومرشد حضرت مولانا حافظ عبد الواحد صاحب دامت برکاتہم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، تو بیعت ہوکر ان کے دامن فیض سے وابستہ ہوگئے۔
اﷲ تعالیٰ عارف کو اپنی کامل معرفت اور سچی محبت نصیب فرمائیں ، اور بار بار حج وعمرہ کی سعادت سے بہرہ ور فرمائیں ۔ آمین یا رب العالمین
یہ سب حضرات اور یہ سب رفقاء اﷲ کے انعام ہیں ، جو بغیر کسی استحقاق کے ایک گنہگار غلام کو حاصل ہوئے ، اس احسان وانعام پر قلب بھی ، زبان بھی، اور قلم بھی ، سب شکر وسپاس کا نذرانہ حق تعالیٰ کے حضور پیش کرتے ہیں ۔ ان سے دعا ہے کہ جہاں اتنی مہربانیاں فرمائی ہیں ، یہ مہربانی بھی فرمائیں کہ ان کی جانب سے قبولیت کا اشارہ ہوجائے ، اس حقیر کے تما م محسنین اور رفقاء کے لئے ، اور ان کی محبت کے صدقے میں خود اس حقیر کیلئے بھی ۔
وماذٰلک علی اﷲ بعزیز
٭٭٭٭٭