حرام کی حاضری اور نفلی طواف اور عمروں کا عمل ہے ، تم لوگوں کی درخواستیں رب البیت کے حضور پیش کر کے نگاہ التفات کا امیدوار ہوں ،
یکم محرم کو مدینۃ النبی ا میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی، دربار نبوت میں تم سب لوگوں کا سلام نیاز عرض کردیا ہے، اور بہت التجا کے ساتھ دعاء کی درخواست پیش کر دی ہے ،تم لوگوں پر نظر التفات کی درخواست کی ہے ،قبولیت کے امیدوار رہو ،
آج آٹھ محرم ہے ، آج مدینہ طیبہ کے مطار(ایرپورٹ ) پرشام کو سات بجے روانگی ہے ، شام کو پھر صلوٰۃ و سلام عرض کروں گا، اور اذن رخصت چاہوں گا،تم لوگوں کے لئے عرض معروض کروں گا، بس اب رخصت! والسلام
اعجاز احمد اعظمی
۸ ؍محرم الحرام ۱۴۲۴ھ
٭٭٭٭٭