ناپسند ہر صورت میں ہوسکتی ہے ۔
اس تحریر میں احکام ومسائل کی تلاش مت کیجئے ، اسے قصداً ترک کیا گیا ہے ، خاص خاص مواقع کی دعائیں بھی نہیں لکھی گئی ہیں ، اس کے لئے حج کے موضوع پر چھوٹی بڑی متعدد کتابیں ملتی ہیں ، ان سے استفادہ کریں ۔ حضرت مولانا رشید احمد محدث گنگوہی علیہ الرحمہ کا مختصر رسالہ زبدۃ المناسک ، حضرت مولانا حبیب الرحمن الاعظمی علیہ الرحمہ کا مختصر ترین اور سہل رسالہ ’’ رہبر حجاج‘‘ حضرت مولانا محمد منظور نعمانی مدظلہٗ کی کتاب ’’ آپ حج کیسے کریں ‘‘ اور آسان حج ‘ ‘ کو اپنے ساتھ رکھیں ۔ اس سے زیادہ مفصل جزئیات کے احکام ومسائل معلوم کرنے ہوں ، تو مفتی سعید احمد سہارنپوری علیہ الرحمہ کی جامع کتاب ’’معلم الحجاج‘‘ کا مطالعہ کریں ۔(۱)اور ان سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کسی معتبر اورصاحب دل عالم کی معیت حج میں تلاش کرلیں ، اور اس کے پاؤں کی خاک بن کر رہیں ، انشاء اﷲ حج کا لطف آجائے گا۔
اعجاز احمد اعظمی
مدرسہ شیخ الاسلام ، شیخوپور ، اعظم گڈھ
۲۶؍ صفر ۱۴۱۶ھ
٭٭٭٭٭
(۱) اس سلسلے میں مولانا مفتی شبیر احمد صاحب استاذ مدرسہ شاہی ، مرادآباد کی کتاب ’’ انوار مناسک ‘‘ بہت مناسب ہے، یہ کتاب دورِ حاضر کے بھی مسائل کا احاطہ کرتی ہے۔( مرتب)