نہیں دیاگیا۔‘‘ (ازالہ حصہ دوم ص۷۰۲، خزائن ج۳ص۴۷۸)
۱۱… ’’آنحضرتؐ کے لئے صرف چاند کو خسوف ہوا(شق القمر)میرے لئے چاند اور سورج دونوں۔‘‘ (قصیدہ اعجازیہ ص۷۱،خزائن ج۱۹ص۱۸۲)
۱۲… ’’میرے وقت کی فتح آنحضرتؐکے وقت کی فتح سے اعظم اوراکبر اور اظہر ہے۔‘‘
(خطبہ الہامیہ ص۱۹۳، خزائن ج۱۶ص۲۸۸)
۱۳… ’’اﷲ تعالیٰ نے آدم کو پیدا کیا اوراسے تمام انسانوں اورجنوں کا سردار اورحاکم بنایا۔ پھر ان کو شیطان نے بہکایا اورجنت سے نکالا اورحضرت آدم کی حکومت شیطان کو ملی اوراس لڑائی میں آدم کو ذلت اور رسوائی ہوئی۔ پھر اﷲ تعالیٰ نے مسیح موعود کو پیداکیا تاکہ آخری زمانہ میں شیطان کو ہزیمت دے۔ یہ وعدہ خداوندی قرآن میں لکھا ہوا ہے۔‘‘
(خطبہ الہامیہ کا حاشیہ درحاشیہ ص ت، خزائن ج۱۶ص۳۱۲)قاضی صاحب کیا سمجھے؟
قاضی صاحب… جی ہاں سمجھ گیا کہ(۱) آنحضرتؐ کی فتوحات مرزا قادیانی کی فتوحات سے کچھ لگا نہیں کھاتیں۔(۲) آنحضرتؐ کے اور دیگر ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کے زمانہ میں جن وانس پرشیطان حکمرانی کرتارہا اورمرزا قادیانی نے قادیان میں جنم لے کر شیطان کی بادشاہی چھین لی۔
نووارد… قاضی صاحب اس سچ میں کچھ جھوٹ تو نہیں؟
قاضی صاحب… نہ نہ بالکل نہیں۔ یہ مرزا قادیانی جیسے آدمی کا ہی کام تھا۔ شیطان پر سبقت لے جانا۔ قہقہہ۔
گاموں… شیطان غریب نوں اتنے جھوٹ بنانے کتھے آوندے سن۔ جے مر جے دے سامنے کھلوندا۔ (شیطان غریب کو اتنے جھوٹ بنانے کہاں آتے تھے؟ کہ مرزا قادیانی کے مقابلہ میں قائم رہتا؟)
۱۴…
کربلا ایست سیر ہرآنم
صد حسین ست در گریبانم
(نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ص۴۷۷)
مرزاقادیانی سو حسین جیب میں ڈالے پھرتے ہیں۔