ترجمہ… اگرچہ دنیا میں بہت سے نبی ہوئے ہیں۔ میںعرفان میں ان نبیوں میں سے کسی سے کم نہیں ہوں۔ خدا نے جو پیالے ہر نبی کو دیئے ہیں ان تمام پیالوں کامجموعہ مجھے دے دیاہے۔
(نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ص۴۷۷)
۱۳…
زندہ شدہر نبی بآمدنم
ہر رسولے نہاں بہ پیراہنم
ترجمہ… میری آمد کی وجہ سے ہر نبی زندہ ہو گیا۔ ہر رسول میرے پیراہن میں چھپا ہوا ہے۔
(نزول مسیح ص۱۰۰، خزائن ج۱۸ ص۴۷۸)
۱۳… سرور عالم ﷺ کی خصوصیات اور مرزا کا دعویٰ ہمسری
قرآن پاک میں بہت سے مقامات پر بعض آیات میں حق تعالیٰ نے حضورﷺ کی خصوصیات کاذکر فرمایا ہے۔ جن میں اولین و آخرین میں کوئی آپ کا سہیم و شریک نہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج تک تمام مسلمانان عالم ان آیات کا مصداق حضورﷺ کو مانتے چلے آئے۔ لیکن چودھویں صدی کے مدعی نبوت ’’غلام احمد‘‘ نے حضورﷺ کی ان تمام خصوصیات کا انکار کر کے ان آیات قرآنی کامصداق اپنے آپ کو قرار دے کر تمام مسلمانان عالم،رسول اﷲﷺ، خدا اور خدا کے کلام کو جھٹلانے کی کوشش کی۔ جس کا نمونہ درج ذیل ہے۔
اسلام
۱… ’’واذ اخذ اﷲ میثاق النّبیین لما اتیتکم من کتاب وحکمۃ ثم جاء کم رسول مصدق لما معکم لتؤمنن بہ ولتنصرنہ قالء اقررتم واخذ تم علی ذلکم اصری قالوا اقرر ناقال فاشھد واوانا معکم من الشاہدین (آل عمران:۸۱)‘‘{اور جملہ اﷲ تعالیٰ نے عہد لیا انبیاء سے جو کچھ میں تم کو کتاب علم دوں پھر تمہارے پاس آوے رسول(محمد)کہ سچا بنادے تمہارے پاس والی کتاب کو تو تم ضرور اس رسول پر ایمان بھی لانا اور اس کی مدد بھی کرنا۔ فرمایا کہ آیا تم نے اقرار کیا اوراس پر میرا عہد قبول کیا تو تمام رسول بولے ہم نے اقرار کیا پھر ارشاد فرمایاکہ تم لوگ گواہ رہنا اور میں اس پر تمہارے ساتھ گواہوں میں سے ہوں۔}
۲… ’’قال علیؓ بن ابی طالب و ابن عباسؓ مابعث نبیا من الانبیاء الّا