نووارد… بیوی جی خدا کا فضل و کرم دیکھئے کہ اس قلیل عرصہ میں ہی تمہارے میاں کے خیالات کیسے صحیح ہوگئے اور وہ کیسے مرزا قادیانی کی تہ کو پہنچنے لگ گئے۔
بیوی… میں خوب سمجھ رہی ہوں۔ آپ وقت کو غنیمت جانیں۔
نووارد… بیوی صاحبہ یہاں ایک مثال مرزا قادیانی کے قریباً ہر روزہ مکالمہ و مخاطبہ کی بیان کرنی لطف سے خالی نہ ہوگی۔
آسمانی نکاح کے ایک عربی الہام کا ترجمہ
’’اور تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ بات سچ ہے۔ کہہ ہاں مجھے اپنے رب کی قسم ہے کہ یہ سچ ہے اور تم اس بات کو وقوع میں آنے سے روک نہیں سکتے۔ ہم نے خود اس سے تیرا عقد نکاح باندھ دیا ہے۔ میری باتوں کو کوئی بدلا نہیں سکتا اور نشان دیکھ کر منہ پھیر لیںگے اورقبول نہیں کریںگے اور کہیں گے کہ یہ کوئی فریب یا پکاجادو ہے۔‘‘ (آسمانی فیصلہ ص۴۰، خزائن ج۴ ص۳۵۰)
بابوصاحب یہ الہام یا خدا کا مکالمہ اور مخاطبہ قرآنی آیات کا مجموعہ ہے اور اس کے سات فقرے ہیں۔ فرمائیے کہ اس عالم الغیب کی طرف سے جس کو اول سے آخر تک کا تمام حال روشن ہے۔ یا خود غرض جھوٹے نبی کی گھڑنت ہے اور سادہ لوح مسلمانوں کے باور کرلینے کے لئے قرآنی آیات کو جمع کردیا ہے۔ دیکھئے یہ شخص قرآنی آیات سے کام لے رہا ہے اور جب اس نکاح کے انتظار انتظار میں طاقت رجولیت جاتی رہی اور عمر۶۷ برس کو پہنچی اورآپ کے دل نے گواہی دی کہ اب تو اگر محمدی بیگم بیوہ بھی ہو جاوے تو اس سے نکاح بوالہوسی سے زیادہ ثابت نہ ہوگا۔ تو (حقیقت الوحی کے تتمہ ص۱۳۳،خزائن ج۲۲ص۵۷۰)پرآپ نے کھسیانے ہوکر عذرگناہ بدتر از گناہ یوں کیا۔ لکھتے ہیں:’’کیا آپ کو خبر نہیںکہ ’’یمحواﷲ مایشاء ویثبت‘‘نکاح آسمان پر پڑہا گیا یا عرش پر مگر آخر وہ سب کارروائی شرطی تھی۔ بابوصاحب اس عذر کے لغو اوربیہودہ ہونے میں کلام نہیں کیونکہ
۱… آپ ہی ایمان سے کہہ دیں اس الہام کے سات فقروں میں کوئی ایسا فقرہ بھی ہے۔ جس سے نکاح کا شرطیہ ہونا پایا جائے؟
۲… اس الہام کا ایک ایک فقرہ پکار پکار کر نہیں کہہ رہا کہ نکاح قطعی اور بلا شرط ہے۔
۳… یہ آیت پ۱۳ع۱۲ کی جو مرزا قادیانی نے بیان کی ہے۔ اس کا شان نزول یہ ہے کہ اس سے پہلے کی آیت سن کر کفار (قریش)نے آپس میں چرچا کیا کہ محمدؐ ہر وقت عذاب الٰہی سے جو ڈراتے تھے۔ اب معلوم ہوگیا کہ ان کے اختیار میں کچھ نہیں ہے اور یہ بھی چرچا کرتے تھے کہ محمدؐ