ابن مریم سے کم نہ رہتا۔‘‘ (ازالہ ص۳۱۰ حصہ اوّل، خزائن ج۳ص۲۵۸)
یہ کلام حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ان معجزات کی نسبت ہے۔جواﷲ تعالیٰ نے قرآن میں بیان فرمائے اور کس کا کلام ہے اسی شخص کا جو اپنے آپ کو جہلاء کی نظرمیں مسلمان اورقرآن پر ایمان رکھنے والا ثابت کرنے کے لئے کہہ چکا کہ:
معجزات انبیائے سابقین
آنچہ درقرآن بیانش بالیقین
برہمہ از جان و دل ایمان ماست
ہر کہ انکارے کند از اشقیاست
(درثمین فارسی ص۱۱۴)
قاضی صاحب… مولوی صاحب بے ادبی معاف۔ ذرا ٹھہرئے گا۔ بابو صاحب آپ نے مرزے کا ایمان معلوم کرلیا؟
بابوصاحب… جی ہاں!معلوم کرلیا۔ وہ مکروہ اورقابل نفرت بھی ہے اوران پر مرزا قادیانی کا جان و دل سے ایمان بھی ہے۔
قاضی صاحب… بابوصاحب میرافیصلہ صحیح نکلا یا غلط کہ وہ دہریہ تھا؟
نووارد… بابوصاحب مرزے نے اپنے اسی ایمان کا ذکر ان شعروں میں بھی کیا ہے کہ :
آنچہ من بشنوم زوحی خدا
بخدا یاک دانمش زخطا
ہمچوقرآں منزہ اش دانم
از خطاہا ہمیں است ایمانم
(نزول السمیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷)
اورآپ کی الوصیت کی وحی مقدس کی قلعی بعد میں تین اشتہاروں نے کیسی کھول دی۔
قاضی صاحب… اچھا مولوی صاحب!مرزا قادیانی کی جھوٹی لن ترانیاں شروع رہیں۔
نووارد… (۹)’’بارہا عالم بیداری میں مقدس لوگ نظر آتے ہیں۔‘‘
(ازالہ حصہ دوئم ص۴۷۴، خزائن ج۳ ص۳۵۴)
۱۰… ’’جو کچھ اس عاجز کو رویاء صالحہ اور مکاشفہ اور استجابت دعا اورالہامات صحیحہ صادقہ سے حصہ وافر نبیوں کے قریب قریب دیاگیا ہے۔وہ دوسروں کو تمام حال کے مسلمانوں میں سے ہرگز