مناسب نہ ہو اس کے لئے کسی کو شریک ٹھہرائے یا اولاد یابی بی ثابت کرے۔ یا خدا کی طرف جہل خطا عجز یا نقص اورعیب کو منسوب کرے تو ایسا شخص کافر ہوجاتاہے۔}
مرزائیت
۱… ’’اصلی واصوم اسہرو انام‘‘ اﷲ تعالیٰ مرزا قادیانی کے الہام میں کہتاہے’’میں نماز پڑھتا ہوں اورروزہ رکھتاہوں۔میں جاگتا بھی ہوں اور سوتا بھی ہوں۔
(البشریٰ ج۲ ص۷۹، تذکرہ ص۴۶۰، طبع سوم)
۲… ’’انی مع الرسول اقوم افطر واصوم‘‘میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں اورمیں افطار کرتاہوں اور روزہ بھی رکھتا ہوں۔
(حقیقت الوحی ص۱۰۳، خزائن ج۲۲ص۱۰۷، تذکرہ ص۴۵۸، طبع سوم)
۳… ’’انی مع الاسباب اتیک بغتۃ انی مع الرسول اجیب اخطئی واصیب انی مع الرسول محیط‘‘ (تذکرہ ص۴۶۲ طبع۳)
’’میںاسباب کے ساتھ اچانک تیرے پاس آؤں گا۔ میں اپنے رسول کے ساتھ ہوکرجواب دوںگاخطااورغلطی بھی کروںگااور بھلائی کروںگا میں اپنے رسول کے ساتھ محیط ہوں۔‘‘
۴… ’’یانبی اﷲ کنت لااعرفک‘‘ (خدائی الہام ہوتاہے)اے اﷲ کے نبی! میں تجھے نہیں پہچانتا۔ (مجموعہ الہامات تذکرہ ص۵۹۵طبع۳)
۶… حدوث وقدم عالم
اسلام
۱… ’’اﷲ خالق کل شیٔ(قرآن)‘‘ {اﷲ ہی تمام چیزوں کا پیدا کرنے والا ہے۔} ’’فمن قال بقدم العالم فھوکافر(شرح فقہ اکبرص۱۲)‘‘{جو شخص قدم عالم کا قائل ہو وہ کافر ہے۔…
۲… ’’ذلکم اﷲ ربکم لاالہ الا ھو خالق کل شیٔ (انعام:)‘‘ اﷲ پروردگار تمہارا ہے نہیں کوئی معبود مگر وہ پیدا کرنے والا ہر چیز کا۔} (اورظاہر ہے کہ پیدا کرنے والا اور بنانے والا پہلے ہوگا اور جو چیز پیدا کی گئی ہے اوربنائی گئی ہے وہ اس کے بعد ہوگی۔ اس سے معلوم