سے وہ ویسی ہی نبوت ہے جیسے اور نبیوں کی صرف نبوت کے حاصل کرنے کے طریقوں میں فرق ہے، پہلے انبیاء نے بلاواسطہ نبوت پائی اور آپ (مرزا قادیانی)نے بالواسطہ۔‘‘
( القول الفصل ص۳۳، مصنف میاں محمود احمد)
۹… ’’پس شریعت اسلامیہ نبی کے جو معنی کرتی ہے۔ اس معنی سے حضرت مرزاغلام احمد ہرگز مجازی نبی نہیں ہیں۔ بلکہ حقیقی نبی ہیں۔‘‘ (حقیقت النبوۃ ص۱۷۴)
۱۰… ’’ہم خدا کو شاہد کرکے اعلان کرتے ہیں کہ ہمارا ایمان یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود(مرزا قادیانی) اﷲ کے سچے رسول تھے اوراس زمانہ کی ہدایت کے لئے دنیا میں نازل ہوئے۔ آج آپ کی متابعت میں ہی دنیا کی نجات ہے اس امر کا اظہار ہر میدان میں کرتے ہیں اورکسی کی خاطر ان عقائد کو بفضلہ تعالیٰ چھوڑ نہیں سکتے۔‘‘
(اخبار پیغام صلح جلد اول نمبر۳۵مورخہ۷؍نومبر۱۹۱۳ء مسٹر محمد علی لاہوری مرزائی پارٹی کا ترجمان)
۱۱… ’’ہم تمام احمدی(مرزائی)جن کا کسی نہ کسی صورت میں اخبار پیغام صلح سے تعلق ہے۔ خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر علی الاعلان کہتے ہیں کہ ہم حضرت مسیح موعود(مرزا قادیانی) کو اس زمانہ کا نبی رسول اور نجات دہندہ مانتے ہیں۔ جو درجہ حضرت مسیح(مرزا قادیانی) نے بیان فرمایا اس سے کم و بیش کرنا سلب ایمان سمجھتے ہیں۔‘‘ (اخبار پیغام صلح ج۱نمبر۴۳مورخہ ۱۶؍اکتوبر ۱۹۱۳ئ)
۱۰… توہین انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام
۱۱… توہین حضرت عیسیٰ علیہ السلام
۱… ’’اذقالت الملئکۃ یا مریم ان اﷲ یبشرک بکلمۃ منہ اسمہ المسیح عیسیٰ بن مریم وجیھا فی الدنیا والاخرۃ ومن المقربین (آل عمران:۴۵)‘‘{(اس وقت کو یاد کرو)جب کہ فرشتوں نے(یہ بھی) کہاکہ اے مریم بیشک اﷲ تعالیٰ تم کو بشارت دیتے ہیں ایک کلمہ کی جو منجانب اﷲ ہوگا اس کانام (ولقب) مسیح عیسیٰ بن مریم ہوگا(خداکے نزدیک) باآبرو ہوں گے۔ دنیا میں (بھی)اورآخرت میں (بھی) اور منجملہ مقربین کے ہوںگے۔}
۲… ’’انہ وجیہ فی الدنیا بسبب انہ کان مبرأ من العیوب التی وصفہ للیہود بہا ووجیہ فی الاخرۃ بسبب کثرۃ ثوابہ وعلودرجتہ عند اﷲ تعالیٰ (تفسیر کبیرج۴ جزء ثامن ص۵۳،۵۴، از امام فخرالدین رازی)‘‘