۴… الوہیت
اسلام
۱… ’’وما ارسلنامن قبلک من رسول الا نوحی الیہ انہ لاالہ الا انا فاعبدون (انبیائ:۲۵)‘‘{اور نہیں بھیجے ہم نے پہلے تجھ سے پیغمبر مگر وحی کرتے تھے ہم ان لوگوں کی طرف یہ کہ نہیں ہے کوئی معبود مگر میں۔ پس میری ہی عبادت کرو۔}
۲… ’’ ومن یقل منھم انی الہ من دونہ فذلک نجزیہ جہنم کذلک نجری الظلمین (انبیائ:۲۹)‘‘ {اور جو کوئی کہے ان میں سے کہ بیشک میں بھی اﷲ ہوں اﷲ تعالیٰ کے سوا پس ہم بدلہ دیںگے اس کو دوزخ۔ اسی طرح جزا دیتے ہیں ہم ظالموں کو۔}
۳… ’’وقال اﷲ لاتتخذوا الھین اثنین انما ھو الہ واحد فایای فارھبون (نحل:۵۱)‘‘{اورکہا اﷲ تعالیٰ نے نہ بناؤ دو خداسوائے اس کے نہیں کہ وہ معبود (اﷲ) اکیلا ہی ہے۔ پس مجھ ہی سے ڈرا کرو۔}
۴… ’’الھکم الہ واحد (نحل:۲۲)‘‘{تم لوگوں کا معبود ایک اﷲ ہے۔}
۵… ’’اذقال ابراہیم ربی الذی یحیی ویمیت (بقرہ)‘‘{جبکہ کہا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہ میراپروردگار وہ ہے جو جلاتا ہے اور مارتاہے۔}
۶… ’’انما امرہ اذاارادشیئا ان یقول لہ کن فیکون (یٰسین)‘‘{جب وہ (اﷲ) کسی چیز (کے پیدا کرنے )کاارادہ کرتاہے تو بس اس کا معمول تویہ ہے کہ اس چیز کو کہہ دیتاہے کہ ہوجاپس وہ ہوجاتی ہے۔}
مرزائیت
۱… ’’رایتنی فی المنام عین اﷲ وتیقنت اننی ہو‘‘ یعنی میں نے خواب میں دیکھا کہ میں بعینہ اﷲ ہوں اور پھر میں نے یقین کرلیا کہ میں ہی خداہوں۔
(آئینہ کمالات اسلام ص۵۶۴ ، خزائن ج۵ ص ایضاً)
۲… ’’فخلقت السموات والارض اوّلا بصورۃ اجمالیۃ لا تفریق فیہا ولا ترتیب ثم خلقت السماء الدنیا وقلت انا زینا السماء الدنیا بمصابیح ثم قلت الان نخلق الانسان من سلالۃ من طین فخلقت اٰدم انا خلقنا الانسان فی