۳۹… ’’مسیح کے پرندوں (چڑیوں) کو کچھ دیر اڑنے والا قرار دینا صحیح نہیں ہے۔ اس میں کوئی اعجاز کا رنگ نہیں۔‘‘ (بیان القرآن ج۱ ص۳۲۰، ۳۲۱)
۴۰… ’’مسیح موعود(مرزا قادیانی) کا انکار معمولی مجددوں کے انکار سے ذرا زیادہ سخت ہے۔‘‘ (پیغام صلح ج۳ص۲۳)
۴۱… ’’مجددین میں سے ایک مجدد مسیح موعود (مرزا قادیانی) بھی ہیں۔‘‘(اس سے زائد کچھ نہیں ہیں)چودھویں صدی کے ایک مجدد ہیں اور بس! خلاصۂ مطلب۔ (پیغام صلح ج۲ص۲۳)
۴۲… ’’رسول اور نبی ایک ہے۔‘‘(مطلب یہ کہ رسول کا لفظ عام نہیں ہے۔)
(بیان القرآن ج۲ ص۱۲۱۸)
۴۳… ’’ہر ایک نبی کے ساتھ کتاب اتاری، بغیر کتاب کے نبی نہیں ہوسکتا۔‘‘
(بیان القرآن ج۱ ص۱۸۶)
۴۴… ’’سلسلۂ احمدیہ کا ثبوت حقیقت(مرزا قادیانی کا دعویٰ و تعلیم) کی دارومدار(بنیاد) احادیث ہیں۔‘‘ (القول الممجد سرورق ص۲)
۴۵… ’’اگر امام (مرزا قادیانی) بھی ہم سے وہ بات منوانی چاہیں جس کی…احادیث میں سند نہ ہو تو ہم اس کو نہیں مانیں گے…احادیث کو کہاں جارکھیں؟ (پیغام ج۳نمبر۵)’’یہ لوگ غلطی کھا سکتے ہیں۔ پس ان کا قول سنت پر ’’حکم‘‘ نہیں ہو سکتا۔ ان کے تمام اقوال کتاب اورسنت پر ہی پرکھے جائیں گے۔‘‘ (پیغام صلح ج۱۰نمبر۴ ص۵)
۴۶… ’’اﷲ تعالیٰ اس امت کے اولیاء سے کلام کرتا ہے۔ یعنی وہ مکالمہ سے مشرف ہوتے ہیں۔ مگر وہ نبی نہیں ہوتے۔‘‘ (مکالمہ نبوت نہیں) (مفہوم ٹریکٹ اسلام کا دور جدید آخری صفحہ)
۴۷… ’’حضرت مرزا قادیانی کی چودھویں صدی کا مجدد مانتے ہیں۔ ان کے اپنے الفاظ میں نبوت کا دعویٰ نہیں بلکہ محدثیت(مجددیت) کا ہے۔ جو خدا کے حکم سے ہے۔ ہم مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی ہرگز نہیں مانتے۔‘‘ (ٹریکٹ اسلام کا دور جدید،آخری صفحہ)
۴۸… ’’آپ کے (مرزا قادیانی) بعد خلافت کا سلسلہ نہیں۔آپ خود خلیفہ ہیں تو خلافت راچہ معنی؟ (از حاشیہ الوصیت ص۵،۶ مطبوعہ احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور)
۴۹… ’’مرزا قادیانی کے بعد کوئی ایک شخص جانشین نہیں ہوگا۔ بلکہ حضرت صاحب نے