۲۷… ’’یہ کہہ دینا کہ نبوت تو اب بھی (جاری) ہے۔ مگر آنحضرت کے اتباع(تابعداری) سے ملتی ہے۔ یہ لفظی ایچا پیچیاں ہیں۔جو ختم نبوت کے منکر کو کرنی پڑتی ہیں۔‘‘
(پیغام ۲۹؍اگست ۱۹۲۸ء ص۱۱)
۲۸… ’’جو لوگ خاتم النّبیین کا معنی نبیوں کی مہر لیتے ہیں وہ صریحاً رسول کریم کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔‘‘ (پیغام ۲۹؍اگست ۱۹۲۸ئ)
۲۹… ’’قادیان کامقام ہلاکت کا موجب ہوا۔‘‘ (نوٹ بر الوصیت ص۲۴ از محمدعلی)
۳۰… ’’احمدیہ انجمن جو مرزا قادیانی کی مقرر کردہ حقیقی جانشین ہے۔ اس کا ہیڈ کوارٹر لاہور (مدینۃ المسیح) پڑا۔‘‘ (حاشیہ الوصیت ص۲۴ از محمدعلی)
۳۱… ’’ہر نبی صاحب کتاب اور صاحب شریعت ہوتاہے۔‘‘
(بیان القرآن ص۵۳۶ ایضاً ص۳۵۰، ۴۳۴)
۳۲… ’’حضرت مسیح موعود(مرزا قادیانی) شرعی اصطلاح میں نبی اور رسول نہ تھے۔ بلکہ آپ ان معنوں میں نبی تھے، جن معنوں میں اس امت کے دوسرے مجدد بھی نبی اور رسول ہو سکتے ہیں۔‘‘ (ٹریکٹ میرے عقائد ص۲)
۳۳… ’’نبی مطاع ہوتا ہے۔ مطیع(متبع) نہیں ہوتا۔‘‘ (بیان القرآن ج۱ ص۱۸۶،ایضاً ۵۳۶)
۳۴… ’’بجواب سوال دربارئہ نبوت مرزا قادیانی گورداسپور کے مقدمہ کے سلسلہ میں فرمایا کہ ’’میرے عقیدہ کے مطابق مرزا غلام احمد نبی نہیں تھے۔‘‘ (پیغام صلح مورخہ ۴؍جون ۱۹۳۵ئ)
۳۵… ’’قرآن کریم کی کوئی آیت بھی منسوخ نہیں او ر نہ آئندہ ہوگی۔‘‘
(پیغام ص۱،مورخہ ۴؍فروری ۱۹۳۲ئ)
۳۶… ’’یہ معنی لینا کہ حضرت آدم کو مٹی سے پیدا کیا گیا تھا، صحیح نہیں ہے۔‘‘
(بیان القرآن ج۳ ص۱۴۷۲)
۳۷… ’’بعض نے ’’لکل قوم ھاداً ‘‘کے یہ بھی کئے ہیں کہ ہر قوم میں ایک ہادی ہو گزرا ہے۔ مگر یہ معنی موزوں نہیں ہیں۔‘‘ (بیان القرآن ج۳ ص۱۰۱۳)
۳۸… ’’عصاء موسیٰ میں اژدھا(سانپ) بننے کی صفت نہ تھی۔ نہ اس کا قرآن میں کہیں ذکر ہے۔ یہ غلط خیال ہے۔‘‘ (بیان القرآن ج۲ ص۷۶۹)