خدا نے فرمایا:’’میں روزہ بھی رکھوں گا اورافطار بھی کروں گا۔‘‘
(مجموعہ اشتہارات ج۳ص۵۹۲)
’’انت منی بمنزلہ ولدی‘‘ تو مجھ سے بمنزلہ میرے فرزند کے ہے۔
(حقیقت الوحی ص۸۶، خزائن ج۲۲ص۸۹)
’’انت منی وانامنک‘‘ تو مجھ سے ہے اورمیں تجھ سے ہوں۔ (تذکرہ ص۴۲۲، طبع۳)
’’ظھورک ظھوری‘‘ تیراظہور میراظہورہے۔ (تذکرہ ص۷۰۴ طبع سوم)
قادیان ارض حرم ہے، مکہ ہے
زمین قادیان اب محترم ہے
ہجوم خلق سے ارض حرم ہے
(درثمین ص۵۰)
دیگر:’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ جو الہام کہ ہم مکہ میں مریں گے یا مدینہ میں۔ اس کے متعلق ہم تو یہ کہتے ہیں کہ یہ دونوں نام قادیان کے ہیں۔‘‘
(اخبار الفضل قادیان جلد ۲۰نمبر۸۰، مورخہ ۵؍جنوری ۱۹۳۳ئ)
دیگر:’’لوگ معمولی اور نفلی طور پرحج کرنے کو بھی جاتے ہیں۔ مگر اس جگہ نفلی حج سے ثواب زیادہ ہے۔۔‘‘(گویا اصلی حج کا ثواب ہے) (آئینہ کمالات اسلام ص۲۵۲، خزائن ج۵ص۲۵۲)
مرزا قادیانی کو نہ ماننا کفر ہے
’’خداتعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ ہر ایک وہ شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا۔وہ مسلمان نہیں۔‘‘ (تذکرہ ص۶۰۷، طبع۳)
دیگر:’’جو شخص تیری پیروی نہیں کرے گا اورتیری بیعت میں داخل نہ ہوگا اورتیرا مخالف رہے گا۔ وہ خدا اور رسول کی نافرمانی کرنے والا اور جہنمی ہے۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۳ص۲۷۵)
دیگر:’’کل مسلمان جو حضرت مسیح کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا وہ کافر اوردائرہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘(آئینہ صداقت ص۳۵)
ان خود ساختہ نبی کی بیعت میں داخل ہونے کی شرط وہی زمانہ سازی اورحکومت پرستی ہے۔ ان ہی کی زبانی ایک دفعہ اوراس کو سن لیجئے۔
’’میں زور سے کہتاہوں اور دعویٰ سے گورنمنٹ کی خدمت میں اعلان دیتا ہوں کہ باعتبار مذہبی اصول کے مسلمانوں کے تمام فرقوں میں سے گورنمنٹ کا اوّل درجہ کا وفادار اور جاں نثار یہی نیا فرقہ ہے۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۳ص۱۵)