اور ان کا بگڑنا حضرت مسیح کی تعلیم سے اورآپ کی زندگی میں ہوا ہے۔ یا آپ کی وفات کے بعد مسیح کے جواب دعویٰ سے ثابت ہوتا ہے کہ عیسائیوں کا بگڑنا پیچھے ہوا ہے اور حضرت عیسیٰ کی وفات پہلے۔
سوم… آنحضرتؐ حدیث کوثر میں فرماتے ہیں کہ’’اقول کماقال عبدالصالح‘‘ یعنی ’’فلما توفیتنی کنت انت الرقیب علیہم (بخاری ج۲ ص۶۶۵)‘‘کون نہیں جانتا کہ آنحضرتؐ فوت ہوکر زمین میں مدفون ہیں؟
چہارم… اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ’’ومامحمد الارسول قد خلت من قبلہ الرسل (آل عمران:۱۴۴)‘‘یعنی محمد اﷲ کے رسول ہیں۔ آپ سے پہلے بھی ایسے رسول ہو گزرے۔ اس آیت میں بتلایاگیا ہے کہ آنحضرتؐ سے پہلے جس قدر رسول ہوئے۔ وہ گزر گئے یعنی مر گئے۔
پنجم… اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے ’’ماالمسیح ابن مریم الارسول قد خلت من قبلہ الرسل وامہ صدیقہ کانایاکلان الطعام (المائدہ :۷۵)‘‘اس آیت میں بتلایاگیا ہے کہ وہ کھاناکھایا کرتے تھے۔ جس سے ماضی کا قرینہ صاف اس بات کامظہر ہے کہ آپ فوت ہو گئے۔ اگر زندہ ہوتے تو فرمایاجاتا کہ وہ اب تک کھاناکھاتے ہیں۔
ششم… اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے ’’وماجعلنا لبشرمن قبلک الخلد(انبیائ:۳۴)‘‘اس سے بھی پایا جاتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہوگئے۔ کیونکہ اس میں بتایاگیا ہے کہ آنحضرتؐ سے پہلے کسی بشر کے لئے خلد نہیں بنایاگیا۔
ہفتم… اﷲ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کوفرمایا کہ’’فیھا تحیون وفیھا تموتون ومنھا تخرجون(اعراف :۲۵)‘‘{زمین میں ہی زندگی بسر کروگے اوراسی میں مرو گے اور اسی میں سے قیامت کے دن دوبارہ نکال کھڑے کئے جاؤگے۔}یہ آیت منافی ہے اس بات کی کہ کوئی انسان آسمان پرزندگی بسر کرے۔
ہشتم… اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ’’ومن نعمرہ ننکسہ (یٰسین:۶۸)‘‘{جس کو ہم زیادہ عمر والاکرتے ہیں۔ اس کو اوندھاکر دیتے ہیں}اس سے پایا جاتا ہے کہ بہت بڑی عمر پاکر انسان کسی کام کا نہیں رہتا۔ یہ ہیں میرے آٹھ سوال۔ ان کے جواب دیئے جاویں۔
نووارد… بابو صاحب یہ سوالات کا کاغذ مجھے دے دیجئے اورجواب سنتے جائیے۔
اوّل… توفی کے معنے ہیں کسی چیز کو پورا پورا لے لینااور مجازی طور پر جہاں موت کے معنے لینے کے واسطے قرینہ موجود ہو۔ موت کے معنے بھی لئے جاتے ہیں۔ قرآن شریف میں بھی جہاں کہیں