۲۸… ’’خدا کاسایہ تیرے سر پرہوگا اور وہ تیری پناہ رہے گا۔ آسمان بندھا ہواتھا اور زمین بھی۔ ہم نے دونوں کو کھول دیا۔ تووہ عیسیٰ ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔ تیرے جیسا موتی ضائع نہیں ہوسکتا۔ ہم تجھے لوگوں کے لئے نشان بنا دیںگے اور یہ امر ابتداء سے مقدر تھا۔‘‘
(کتاب البریہ ص۷۷، خزائن ج۱۳ص۱۰۳)
۲۹… ’’تو میرے ساتھ ہے۔ تیرا بھید میرا بھید ہے۔ تو دنیا اورآخرت میں وجیہہ اورمقرب ہے۔‘‘ (کتاب البریہ ص۷۷، خزائن ج۱۳ص۱۰۳)
۳۰… ’’تیرے پر انعام خاص ہے اور تمام دنیا پر تجھے بزرگی ہے۔‘‘
(کتاب البریہ ص۷۷، خزائن ج۱۳ص۱۰۳)
۳۱… ’’میں اپنی چمکار دکھاؤں گا۔ اپنی قدرت نمائی سے تجھے اٹھاؤں گا۔‘‘
(کتاب البریہ ص۷۷، خزائن ج۱۳ص۱۰۳)
۳۲… ’’دنیامیں ایک نذیر آیا۔ پر دنیانے اسے قبول نہ کیا۔ لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زورآور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کردے گا۔‘‘ (کتاب البریہ ص۷۷، خزائن ج۱۳ص۱۰۳)
قاضی صاحب یہ شرمندگی رفع کرنے کے لئے جو مرزے نے احتیاطاً اُتاریا گھڑ رکھا صریح خلاف ہے۔الہامات:
الف… ’’میں تجھے زمین کے کناروں تک عزت کے ساتھ شہرت دوںگا اور تیرا ذکر بلند کروں گا اور تیری محبت دلوں میں ڈال دوں گا۔‘‘ (ازالہ حصہ دوم ص۶۳۴،خزائن ج۳ص۴۴۲)
ب… ’’اے ابراہیم تجھ پرسلام۔ ہم نے تجھے خالص دوستی کے ساتھ چن لیا۔ خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔‘‘
(ازالہ حصہ دوم ص۶۳۴،خزائن ج۳ ص۴۴۲)
ج… ’’میں وہی ارادہ کرتاہوں۔ جو تم ارادہ کرتے ہو۔ سب کچھ تیرے واسطے ہے اور تیرے حکم کے واسطے۔‘‘
د… ’’خدا تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔‘‘ (تذکرہ ص۱۴۱طبع سوم)
’’تیرے لئے میں نے رات دن پیدا کیا۔‘‘ (کتاب البریہ ص۷۷، خزائن ج۳۱ص۱۰۳)
یہ دنیا میں ایک نذیرآیا والا الہام محض اس لئے گھڑ رکھا گیا کہ اگر کوئی یہ اعتراض کرے کہ مرزاقادیانی آپ نے دنیا میں آکر بنایا کیا۔کتنے پادری لوگ کئے۔ کتنے عیسائی مسلمان