بشیرآیا تھا کیا کم کرگیاتھا،تیرا اعزاز اور اکرام
گاموں… ایہو جہے چھوہر بچدے نہیں نظر کھا جاندی ہے۔
نووارد… ہاں!اپنے بادشاہ کے متعلق اس کی معلومات بہت صحیح ثابت ہوئیں۔ کیونکہ اس نے فرشتوں سے دریافت کرکے (ازالہ حصہ دوم ص۵۰۸، خزائن ج۳ص۳۷۳)پرلکھ دیا تھا کہ ’’یاجوج اور ماجوج انگریز اورروس ہیں۔ چھوٹی چھوٹی سلطنتوں کو فتح کرکے آپس میں لڑپڑیںگے۔‘‘ بیوی جی کیا اب بھی تم تسلیم نہ کرو گی کہ یہ الہام شیطانی نہ تھے۔ خود ساختہ ہوا کرتے تھے۔ اگر نہیں تسلیم کرتیں تو اس قسم کے شیطانی الہام کی کوئی نظیر پیش کرو۔
قاضی صاحب… میں ہرگز ہرگز باورنہیںکرتا کہ شیطان ایسی عبارت بنانے پر قادر ہو سکے اور اسی شخص کے بیان کے مطابق شیطانی وسوسہ ایک ڈھیلے کی طرح ہوتا ہے۔ جس کو وہ پھینک کر چلا جاتا ہے۔ پس اس طرح پر اتنی لمبی عبارت یاد کیونکر رہ سکتی ہے؟
بیوی… قاضی صاحب یاد رہنے کی بات توآپ رہنے دیں۔ یہ کون کہتا ہے کہ شیطان نے بھی الفاظ القاء کئے تھے۔ اسی الہام کو جو مرزے نے اشتہار کے طور پر دہرایا ہے۔ جس کو پنڈت لیکھرام نے تکذیب (براہین احمدیہ ج دوم ص۲۹۳) پردرج کیا ہے اورمولوی ثناء اﷲ صاحب نے تاریخ مرزا کے ص۱۰پر اس میں ہوشیار پور اور لدھیانہ کے سفر کے مبارک ہونے کاذکر درج ہے۔ لیکن اصل الہام میں جو (آئینہ کمالات ص۵۷۷، خزائن ج۵ ص ایضاً)پردرج ہے۔’’سفر کے مبارک ہونے کاذکر تک نہیں۔‘‘
قاضی صاحب… مجھے دینا یہ آئینہ کمالات مرزا اورتبسم کرتے ہوئے بابوصاحب اس الہام میں تو واقعی مرزے نے کمال کردکھایا۔ آپ لوگ ایسے الہام پسند کرتے ہیں جو پورے ہو جائیں اور مجھے وہ پسند آتے ہیں جن کی بندش اچھی ہو۔ایک ایک بات کو تین تین چار چار پیرایوں میں بیان کیا جائے اورکتاب کھول کر ’’وھنا نی ربی وقال انامھلکو بعلھاکما اھلکنا اباھا‘‘ (آئینہ کمالات اسلام ص۵۷۶، خزائن ج۵ص ایضاً)
بیوی… آپ کون سا صفحہ پڑھنے لگ گئے؟۷۶یا۷۷؟
قاضی صاحب … ہاتھ اٹھاکر ٹھہرو!مرزے کا ایک مزیدار الہام مل گیا۔
گاموں… قاضی جی اہ مینوں سنانا۔
قاضی صاحب… اچھا میں اردومیں اس کا مطلب سناتاہوں۔ خدا نے فرمایا میں محمدی بیگم کے خاوند کو اسی طرح ہلاک کردوںگا۔جیسا کہ میں نے اس کے باپ کو ہلاک کیا اور محمدی بیگم کو تیری