نووارد… بیوی صاحبہ لو۔اب اپنے میاں تمہیں مبارک ہوں۔ خدا نے اپنا بڑا فضل کیا کہ ان کو ہدایت بخشی۔اﷲ اس پر استقامت بخشے اور ان کے گزشتہ گناہوں سے درگزر کرے۔
بیوی… (چشم پر آب ہوکر )مولوی صاحب خدا کے اس فضل و کرم کا شکریہ تو میں کیا ادا کر سکوں گی۔ آپ کی اس ہمدردی اور محنت کا شکریہ بھی میں ادا نہیں کر سکتی۔میری طرف سے یہ ناچیز چیز(لنگی وکلاہ)منظور فرمادیں۔
نووارد… بیوی صاحبہ یوں تو مجھے آپ سے کوئی شے لے لینے میں کوئی عذر نہیں۔ آپ کو خوب معلوم ہے۔ ہمارے آپ کے تعلقات کیسے رہے ہیں؟مگر اس کام کے عوض میں جو میری تمام بد کرداریوں کے مقابلہ میں ایک ہی یہ کام ہے۔ جس پر میں نے خداوند کریم سے اپنے گناہوں کی بخشش کی امید رکھی ہوئی ہے۔ کوئی معاوضہ لینا نہیں چاہتا اور نہ کبھی لوںگامعاف فرما دیں اور برا نہ جانیں۔ ہاں دعا کریں کہ اﷲ تعالیٰ مجھے اس کام میں اور بھی ہمت دے اور اپنے رسول مقبول (فداہ ابی وامی) کے طفیل سے میرے ناپاک گناہوں سے درگزرکرے۔
بیوی… اجی یہ دعا تو جب تک ہم جیتے رہیںگے۔ ہمارے دلوں سے نکلتی رہے گی۔
نووارد… بس یہی میرے لئے کافی ہے۔ ہاں بابوصاحب!آپ کی خدمت میں مجھے کچھ عرض کرنا ہے۔ قاضی صاحب بھی سن رہے ہیں اور وہ یہ کہ آپ کے مرزائیت سے توبہ گار ہونے کی خبرتو آندھی کی طرح شہر میں پھیل گئی ہے۔ اس سے مرزائیوں پر کچھ نیک اثر تو ہونے سے رہا۔ وہ جان مار دیںگے کہ آپ ان کے ہاتھ آئیں۔ تو پھرآپ کو اپنا سا بنالیں۔ میں تویہاں ہوں گا نہیں اور نہ وہ مجھ سے کلام کرنا روا رکھتے ہیں۔ پس اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ آپ پھر ان کے بہکانے میں نہیں آئیںگے؟
بابوصاحب… مولوی صاحب!میں آپ کی خدمت میں عرض کر چکا ہوں کہ میں صرف اخبار الحکم میں مرزا قادیانی کی تعریفیں پڑھ پڑھ کر اس فرقہ کی طرف مائل ہوگیاتھا اورحقیقت حال سے بالکل بے خبر رہا اور رکھاگیا۔ اب مجھے مرزا قادیانی کی اپنی کتابوں اور اشتہاروں سے ثابت ہوگیا کہ مرزے کا یہ دعویٰ کہ مجھے الہام ہوتا ہے۔ بالکل جھوٹاتھا اورجب یہ ثابت ہوچکا ۔تو اب کوئی دعویٰ بھی اس کا سچا نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ وہ جو کچھ بنا اسی طرح بنا کہ مجھے یہ الہام ہوا ہے اور جب میرا دل مان چکا اور گواہی دے چکا کہ وہ ملہم ہونے کے دعوے میںسراسرجھوٹا تھا۔ تو اب یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ مفتری علی اﷲ کو اس سے بعد میں مسلمان بھی مانوں۔ غضب خداکا۱۹۰۵ء میں کہتا ہے کہ وحی مقدس اور متواتر نے کہ میری موت قریب ہے۔میری ہستی کی بنیاد ہلا دی اور