حد البصائر فی عد الکبائر:حد البصائرکبائر کے موضوع پر مفتی صاحب کی ایک مفصل اہم تصنیف ہے۔
شیم الحبیب ا:سیرت پاک کے دل آویزموضوع پر ایک نہایت جامع مختصر اور قیمتی کتاب حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی نے اس کا اردو ترجمہ کیا تھا، راقم نے نسخہ مصنف کی مدد سے اس کو دوبارہ مرتب کیاہے اوراس کا ایک نیا ترجمہ بھی کرایاہے۔
تذکار أصحاب البدر:حضرات اہل بدر کے مبارک نام اور ان کے برکات کے تذکرہ پر مشتمل ہے۔ راقم نے شائع کردی ہے۔
أحوال رواۃ صحیح البخاري:اس تالیف کا مفتی صاحب نے اپنی متعدد یادداشتوں میں تذکرہ کیاہے۔خطی نسخہ موجود ہے مگر میری نظر سے نہیں گذرا۔
أحوال علماء حنفیۃ:اس کا ذریعہ معلومات بھی حضرت مفتی صاحب کی یادداشتیں ہیں ۔
شرح دلائل الخیرات:اس تالیف کا مفتی صاحب نے اپنی تصنیف کی حیثیت سے کئی جگہ ذکر کیاہے۔
شرح قصیدۃ بانت سعاد:قصیدہ بانت سعاد تعارف کا محتاج نہیں ہے، مفتی صاحب نے اس کی عربی میں نہایت عمدہ شرح لکھی ہے،ایک مرتبہ شائع ہوچکاہے۔ نئی اشاعت کے لئے زیر تحقیق ہے۔
حاشیہ مقامات حریری:حریری کی مشہور عالم کتاب پر مفتی صاحب نے مفصل حاشیہ لکھاتھا، یہ ایک اچھی شرح کے قائم مقام ہے۔
تلخیص حیوٰۃ الحیوان:دمیری کی حیاۃ الحیوان کا بہت جامع انتخاب ہے، جو کوٹہ کے زمانہ قیام میں مرتب ہوئی تھی۔
أمثال العرب:اس کو حیاۃ الحیوان کی تلخیص کا دوسرا حصہ کہنا چاہئے ،اس میں امثال عرب کا انتخاب کیاگیاہے۔