اس میں علامہ برہان الدین ، ابواسحاق ابراہیم حلبی اورعلامہ ابن الملقن کے فرزند، نورالدین ابن الملقن نیزشیخ نورالدین بیچوری نے پڑھاہے۔یہ نسخہ ان تمام تحریروں کی وجہ سے نہایت گراں بہا ہے۔
عبداللہ بحر الدین عبداللہ صاحب نے ایم اے کے لئے خصائص ابن ملقن کو موضوع بنایااوردریافت معتبر قلمی نسخوں سے استفادہ کرکے، حواشی اور تعلیقات کے ساتھ مکمل کردیا۔ اور عالمی اسلامی کتابوں کے مشہور ناشر ،دارالبشائر الاسلامیہ، بیروت نے اس کی اشاعت کا اہتمام کیا، دارالبشائر کی دوسری طباعت مطبوعہ ۱۴۲۲ھ۔۲۰۰۱ء راقم کے سامنے ہے، یہ طباعت ، فہرست اور اشاریہ کے ساتھ، تین سو چھتیس[۳۳۶] صفحات پر آئی ہے۔