ہے وہ صحیح طریقے سے ادا ہو۔
۶……بعض لوگ حج کرنے جاتے ہیں ، لیکن حج سے زیادہ اہتمام تجارت کا کرتے ہیں ۔ سفر حج میں خرید وفروخت ناجائز نہیں ہے۔ حرمین شریفین میں رہ کر ایسا تو نہ ہونا چاہئے کہ سارا اہتمام دنیا بھر کی مصنوعات کے خریدنے ہی کا ہوکر رہ جائے ،کتنے لوگ بازاروں میں پھرتے رہتے ہیں ، اور حرم کی نماز چھوڑ دیتے ہیں ۔ سامان تو دنیا میں ہر جگہ مل جائیں گے۔ مگر حرم اور حرم کی نماز، طواف ، دید کعبہ، روضۂ اطہر کی حاضری ، اس پر درود وسلام ، دنیا میں اور کہاں مل سکتا ہے۔ بڑی محرومی کی بات ہے کہ حرمین شریفین کی اصل سعادت چھوڑ کر آدمی لغویات میں مبتلا ہوجائے۔
اﷲتعالیٰ اپنے فضل وکرم سے حج مبرور کی توفیق بخشیں ۔ آمین
٭٭٭٭٭