یاجوج ماجوج کوئی نہیں
لکھتے ہیں:’’یاجوج ماجوج سے دو قومیں انگریز اور روس مراد ہیں اور کچھ نہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۵۰۲،۵۰۸، خزائن ج۳ص۳۶۹،۳۷۳)
دابۃ الارض علماء ہوں گے اورکچھ نہیں
لکھتے ہیں:’’دابۃ الارض علماء اورواعظین ہیں جو آسمانی قوت اپنے میں نہیں رکھتے۔ آخر زمانہ میں ان کی کثرت ہوگی۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۵۱۰،خزائن ج۳ص۳۷۳)
آفتاب مغرب سے نہیں نکلے گا
لکھتے ہیں:’’مغرب کی طرف سے آفتاب کا چڑھنا یہ معنے رکھتاہے کہ ممالک مغربی آفتاب صداقت سے منور کئے جائیں گے اوران کو اسلام سے حصہ ملے گا۔‘‘
(ص۵۱۵ ازالہ اوہام، خزائن ج۳ص۳۷۶،۳۷۷)
مرزا قادیانی کا فتویٰ غیر احمدی کے پیچھے نماز جائز نہیں
لکھتے ہیں:’’اس کلام الٰہی سے ظاہر ہے کہ تکفیر کرنے والے اور تکذیب کی راہ اختیار کرنے والے ہلاک شدہ قوم ہے۔ اس لئے وہ اس لائق نہیں کہ میری جماعت سے کوئی شخص ان کے پیچھے نماز پڑھے۔ کیا زندہ مردہ کے پیچھے نمازپڑھ سکتاہے۔ پس یاد رکھو جیسا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اطلاع دی ہے کہ تمہارے اوپر حرام حرام ہے اور قطعی حرام ہے کہ کسی مکفر اور مکذب اور مردد کے پیچھے نماز پڑھو۔ بلکہ چاہئے کہ وہی تمہارا امام ہو جو تم میں سے ہو۔‘‘
(ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۱۸، خزائن ج۱۷ص۶۴حاشیہ)
مرزا قادیانی کا فتویٰ
غیر احمدیوں سے مناکحت حرام ہے
’’میرے مرید کسی غیر مرید سے لڑکی نہ بیاہا کریں۔‘‘ (دیکھو فتاویٰ احمدیہ ص۷)
مرزا قادیانی کا منکر کافر اورجہنمی ہے
لکھتے ہیں:’’میرا منکرکافر ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۶۳،خزائن ج۲۲ ص۱۶۷)
میرے دوستو!مرزا قادیانی کا کذب ہر طریقہ سے اظہر من الشمس ہوگیا اور مرزا قادیانی خود اپنے الہاموں اور پختہ اقراروں سے کاذب،مفتری اورہربد سے بد تر ثابت ہوگئے اور ان کا جھوٹ آفتاب نیم ورز کی طرح روشن ہوگیا۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس توضیح و تشریح کے بعد