۴… ’’ظہر علی بن ابی طالب من بعید فقال علیہ السلام ہذا سید العرب فقالت عائشہؓ الست انت سیّد العرب فقال انا سید العالمین وھوسید العرب (رواہ البیقہی فی فضائل الصحابۃ)‘‘{حضرت علیؓ دور سے ظاہر ہوئے تو نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ یہ تمام عرب کے سردار ہیں۔ حضرت عائشہؓ نے عرض کیا کیا آپﷺ سید العرب(تمام عرب کے سردار) نہیں ہیں؟اس کے جواب میں آپﷺ نے فرمایا کہ میں سید العالمین(تمام جہانوں کاسردار)ہوں اوریہ (علی ؓ) سید العرب ہیں۔}
۵… قال رسول اﷲﷺ’’انا سید ولد آدم یوم القیامۃ ولا فخروبیدی لواء الحمد ولا فخر وما من نبی یومئذ ادم فمن سواہ الّاتحت لوائی (رواہ الترمذی ص۲۰۲ ج۲وفی روایۃ انا اکرم ولد آدم علی ربی ولا فخر ترمذی)‘‘ {فرمایا رسول اﷲﷺ نے کہ میں تمام نبی آدم کا سردارہوں قیامت کے دن اور نہیں کہتاہوں میں ازراہ فخر کے اور میرے ہی ہاتھ میں لوأحمد(تعریف کاجھنڈا) ہوگا اورنہیں کہتاہوں میں ازروئے فخر اور کوئی پیغمبر قیامت کے دن خواہ آدم علیہ السلام ہوں خواہ ان کے سوا اورتمام پیغمبر مگر میرے جھنڈے کے نیچے ہوںگے۔}
۶… ’’اقتربت الساعۃ وانشق القمر وان یرواایۃ یعرضوا ویقولون سحر مستمر(قمر:۱)‘‘{قیامت نزدیک آپہنچی اورچاند شق ہوگیا اور یہ لوگ اگر کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو ٹال دیتے ہیں اورکہتے ہیں کہ یہ جادو ہے جو ابھی ختم ہواجاتاہے۔}
۷… ’’عن ابن مسعود قال انشق القمر علی عہد رسول اﷲﷺ فرقتین فرقۃ فوق الجبل وفرقۃ دونہ فقال رسول اﷲ ﷺ اشہدوا (بخاری ج۲ ص۷۲۱)‘‘{حضرت ابن مسعودؓ سے مردی ہے رسول اﷲ ﷺ کے زمانہ میں چاند دو ٹکڑے ہوگیا۔ ایک ٹکڑا پہاڑ پر نظر آتا تھا اوردوسراپہاڑ کے دوسری جانب آپ نے فرمایا کہ گواہ رہو۔}
۸… حضرت وہب بن منبہؓ فرماتے ہیں کہ میں نے اکہتر آسمانی کتابوں کو پڑھا۔ ان میں یہ لکھا ہوا تھا کہ تمام اولین و آخرین کی عقلیں حضرت محمدﷺ کے مقابلہ میں ایک ذرہ ریت کے برابر ہیں۔ (ترجمہ شرح شفاء ص۱۶ج۱)
۹… ’’واجتمعت الامۃ علی ان بعض الانبیاء افضل من بعض وعلی ان محمد ﷺ افضل من الکل (تفسیر کبیر ص۳۰۰ج۲)‘‘{تمام امت کا اس پر اجماع و اتفاق ہے کہ بعض انبیاء بعض سے افضل ہیں اوراس پر بھی اجماع ہو چکا ہے کہ حضرت محمدﷺ تمام