کھل جاتاہے۔ جن میں اس نے کہاتھاکہ راست بازی ترقی کرے گی۔ اسلام دنیا میں پھیل جائے گا۔ادیان باطلہ مثلاً دین یہود ونصاریٰ و ہنود نیست ونابود ہو جائیںگے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مرزاکی تھوڑی سی جماعت کے سوابقیہ مسلمان جو اس کو نہیں مانتے،اس کے نزدیک کافر ہی ٹھہرے تومرزا نے کفر پھیلایا یا اسلام اور کونسا دین یہود اورنصاریٰ اورہنود کانیست ونابود ہوا۔ لعنۃ اﷲ علی الکاذبین!
اَلَا فَاسْتَقِیْمُوْا وَاسْتَہِیْمُوْ الِدِیْنِکُمْ
فَمَوْتُٗ عَلَیْہِ اَکْبَرُ الْحَیَوَانٖ
’’خبردار درست ہو جاؤ اوراپنے دین پر سرگشتہ ہو جاؤ اور دین پر مرنا ہی بڑی زندگی ہے۔‘‘
وَعِنْدَ دُعَآئِ الرَّبَّ قُوْمُوْا وَشَمِّرُوْا
حَنَانًا عَلَیْکُمْ فِیْہِ اَثْرَحَنَانٖ
’’اورخدا کی آواز پر لبیک کہہ کر تیار ہوجاؤ اس میں خداکی تم پر مہربانیوں پر مہربانی ہے۔‘‘
وَکُنْ رَاجِیًا اَنْ یَّظْہُرَ الْحَقُ وَارْتَقِبْ
لِاَوْلَادِ بَغْیٍ فِیْ السُّھَیْلِ یَمَانِیْ
’’اورحق کے غالب ہونے کی خداسے امید رکھو اور برساتی کیڑوں کے مٹ جانے کا بوقت طلوع(ستارہ )سہیل انتظارکرو۔‘‘
وَلِلْحَقِّ صَدْعُٗ کَالصَّدِیْعِ وَصَوْلَۃُٗ
وَطَعْنُٗ وَّضَرْبُٗ فَوْقَ کُلِّ بَنَانٖ
’’حق صبح صادق کی طرح ظاہر ہوتا ہے اور حق کے لئے صولت اورنیزہ اورمار ہے ہر سرانگشت پر۔‘‘
وَاَخِرُ دَعْوٰنَا اَنِ الْحَمْدُ لِلَّذِیْ
لِنُصْرَۃِ دِیْنِ الْحَقِّ کَانَ ھَدَانِیْ
’’اورآخری پکار ہماری یہ ہے کہ حمد کی مستحق وہی ذات ہے جس نے دین حق کی حمایت میں ہم کو ہدایت کی۔‘‘
وَصَلّٰی عَلٰی خَتْمِ النَّبِیِّیْنَ دَائِمًا
وَسَلَّمَ مَادَامَ اعْتَلَی الْقَمَرَانٖ
’’اورخدا کی رحمتیں حضرت خاتم الانبیاء پر نازل ہوتی رہیں جب تک چاند اورسورج بلند ہوتے رہیں۔‘‘
تتمہ
مرزا علیہ ماعلیہ کے الہامات اوروساوس شیطانیہ کامختصر نمونہ جس کو ہم اشعار کے ذیل میں عجلت اورتنگی وقت کی وجہ سے درج نہ کرسکے۔ اس جگہ نقل کردینا مناسب سمجھتے ہیں۔