پہنچاتے ہىں (سنن نسائى)
رسول اللہ نےفرمايا مجھ پر درود بھىجتے رہو بے شک تمہارى طرف سے بھىجے گئے درود خود مجھ تک پہنچتے ہىں خواہ تم کہىں بھى ہو (ابوداؤد)
رسول اللہ نے فرماىا بے شک اللہ تعالىٰ نے دنىا مىرے سامنے کر دى ہے ۔ پس اسے اور اس مىں قىامت تک ہونے والے احوال و واقعات اىسے دىکھ رہا ہوں جىسے مىں اپنى اس ہتھىلى کو دىکھتا ہوں (صحىح مسلم)
حضور کے روضۂ اقدس کا آج بھى ملائکہ قطار اندر قطار طواف کرتے ہىں اور وہ باجماعت اتر کر آقا ئے نامدار کے دربار رحمت مىں احترام و عقىدت کے پھول نچھاور کرتے ہىں اور انوار و تجلىات کى چادر سے ہر چىز ڈھانپ دىتے ہىں قرطبى ، سنن دارمى)
آپ کى قبر مبارک پر ہر روز صبح سوىرے ستر ہزار فرشتے اترتے ہىں ىہاں تک کہ آپ کى قبر انور کو اپنے پروں سے ڈھانپ لىتے ہىں اور اپنے پر تبرکاً اس سے مس کرتے ہىں اور حضور علىہ السلام پر درود شرىف پڑھتے ہىں (زرقانى)
رسول اللہ نے فرماىا جس سے روح القدس ىعنى حضرت جبرئىل علىہ السلام نے کلام فرماىا ہو زمىن اس کا جسم نہىں کھائے گى (ابن اسحاق)
بے شک زمىن انبىاء علىہم السلام کے گوشت کو زمىن بوسىدہ کرسکتى ہے نہ