حضرت على رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ رسول اللہ اىسے صبىح تھے کہ اس مىں سرخى کى جھلک تھى (بىہقى)
حضرت انس رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ نبى کرىم کو اللہ تعالىٰ نے حسن اخلاق ،جمال صورت اور دلپذىر آواز سے نوازا تھا (ابن سعد)
حضرت ابن عمر رضى اللہ تعالىٰ عنہ فرماتے ہىں کہ مىں نے نبى کرىم سے زىادہ بہادر سخى اور خوبصورت کوئى نہىں دىکھا (مسند دارمى)
حضرت ابوہرىرہ رضى اللہ تعالىٰ عنہ فرماتے ہىں کہ حضور نبى کرىم کى داڑھى مبارک سىاہ تھى اور دندان مبارک حسىن تھے (بىہقى)
حضرت انس رضى اللہ تعالىٰ عنہ فرماتے ہىں کہ حضور علىہ السلام پر اللہ تعالىٰ نے بڑھاپے کا عىب نہىں لگاىا بلکہ آپ کى داڑھى مبارک کے بس سترہ ىا اٹھارہ بال سفىد تھے (بىہقى)
حضرت على رضى اللہ تعالىٰ عنہ فرماتے ہىں کہ حضور کا پسىنہ مبارک موتى کى طرح ہوتا تھا (بىہقى)
حضرت انس رضى اللہ تعالىٰ عنہ فرماتے ہىں کہ مىں نے حضور علىہ السلام کى ہتھىلىوں سے زىادہ نرم ملائم رىشم و دىبا کو بھى نہ پاىا (بخارى)
حضرت ىزىد بن اسود فرماتے ہىں کہ اىک مرتبہ نبى کرىم نے اپنا