ىہود مشرکىن عرب پر حضور کے وسىلہ سے غلبہ کى دعا مانگا کرتے تھے (ابن کثىر)
بنو نضىر کے ىہود حضرت محمد کى بعثت سے قبل کفار پر غلبہ کى ىوں دعا مانگا کرتے تھے اور کہتے تھے اے اللہ! ہم اُمّى نبى کے وسىلہ سے تجھ سے مدد طلب کرتے ہىں ، ہمىں ان پر غلبہ عطا فرما۔ پس اس دعا کى وجہ سے ان کى مدد کى جاتى تھى (الدر المنثور)
انجىل مىں حضور علىہ السلام کے بارے مىں ارشاد ہے کہ:
”آنے والا پىغمبر لوگوں کو مسىحى تعلىمات کى وہ باتىں ىاد دلائے گا جو وہ بھول چکے ہوں گے“۔
انجىل مىں حضور علىہ السلام کے بارے مىں ارشاد ہے کہ:
”وہ نامکمل کو مکمل کرے گا اور سچى باتوں کى خبر دے گا“
انجىل مىں حضور علىہ السلام کے بارے مىں ارشاد ہے کہ:
”اس کى زبان سے جو باتىں نکلىں گى وہ اس کى اپنى نہ ہوں گى بلکہ وہ وہى کہے گا اور سنائے گا جو خدا کى طرف سے ہوگا“
حضور کى بعثت کے بعد مشىت الٰہى نے نبوت کا دروازہ ہمىشہ کىلئے بند کر دىا ۔ اب ہر زمانہ حضور کا زمانہ ہے۔