کى نماز مىں رکوع نہىں تھا (بىہقى)
رسول اللہ نے فرماىا مىں نے اپنے رب سے دعا کى ہے کہ مىرى امت کو بھوک اور قحط سے ہلاک نہ کرے تو اس نے مجھے ىہ عطا فرماىا اور مىں نے دعا کى کہ مىرى امت کو غرق سے ہلاک نہ کرے تو اس نے مجھے ىہ عطا فرماىا اور مىں نے دعا کى کہ امت آپس مىں نہ لڑے مگر مىرى ىہ بات واپس کر دى گئى (مصنف ابن ابى شىبہ)
رسول اللہ نے فرماىا: اللہ تعالىٰ اس امت کو گمراہى پر جمع نہ کرے گا (حاکم)
رسول اللہ نے فرماىا مىرى امت کا اختلاف رحمت ہے (خطىب رواہ مالک)
رسول اللہ نے فرماىا مىرى امت کے پچاس آدمىوں کى اىک امت ہے جب وہ کسى بندے کے حق مىں خىر کى گواہى دىتى ہے تو اس کىلئے جنت واجب ہوجاتى ہے (ابوىعلىٰ)
حضرت عمر بن خطاب رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے رسول اللہ نے ارشاد فرماىا جس مسلمان کىلئے خىر کى گواہى چار مسلمان دىں گے تو اللہ تعالىٰ اسے جنت مىں داخل کرے گا۔ ہم نے عرض کىا اگر تىن آدمى گواہى دىں تو فرماىا خىر تىن ہى دىں پھر مىں عرض کىا اگر دو مسلمان گواہى دىں تو فرماىا خواہ دو ہى مسلمان گواہى دىں، پھر ہم نے اىک کے بارے مىں حضور علىہ السلام سے عرض نہ کىا (بخارى و ترمذى و نسائى)