حضور علىہ السلام نے ارشاد فرماىا مىں عربوں مىں سب سے زىادہ فصىح ہوں ، اس لئے کہ مىں قرىش کى اىک محترم شاخ مىں پىدا ہوا ہوں اور پھر بنو سعد مىں مىرى پرورش ہوئى ہے (طبرانى)
کبھى بھى جمائى نہىں آئى
ىزىد بن الاصم رضى اللہ تعالىٰ عنہ سے رواىت ہے کہ نبى کرىم صلى اللہ علىہ وسلم کو کبھى بھى جمائى نہىں آئى (مصنف ابن ابى شىبہ)
مىں وہ دىکھتا ہوں جو تم نہىں دىکھتے
نبى کرىم صلى اللہ علىہ وسلم نے فرماىا مىں وہ دىکھتا ہوں جو تم نہىں دىکھتے، مىں وہ سنتا ہوں جو تم نہىں سنتے، تم آسمانوں کے چرچرانے کى آواز نہىں سنتے اور آسمان کا چرچرانا درست ہے کىونکہ اس مىں چند انگل بھى جگہ اىسى نہىں ہے جہاں فرشتہ پىشانى رکھے سجدہ نہ کر رہا ہو (ترمذى، ابن عساکر)
حضرت براء رضى اللہ تعالىٰ عنہ سے رواىت ہے کہ: نبى کرىم صلى اللہ علىہ وسلم نے ہمىں خطبہ دىا تو آپ صلى اللہ علىہ وسلم کے اس خطبہ کو تمام اجتماع کے آخر مىں پس پردہ عورتوں نے بھى سنا (ىعنى آپ کى آواز دور تک بھى پہنچ گئى) (بىہقى)
حضرت ام ھانى رضى اللہ تعالى عنہا سے رواىت ہے وہ فرماتى ہىں کہ: ہم آدھى رات کو خانہ کعبہ سے رسول اللہ صلى اللہ علىہ وسلم کى قرأت کى آواز سنا کرتے تھے حالانکہ ہم اپنے مکانوں مىں خاصے فاصلے پر ہوتے تھے (ابن ماجہ، بىہقى)
عقل و حکمت مىں تمام مخلوق سے زىادہ
حضرت وہب بن منبہ رضى اللہ تعالىٰ عنہ سے رواىت ہے انہوں نے کہا مىں نے اکہتر کتابىں پڑھى ہىں ان سب مىں مَىں نے ىہ بات پائى کہ اللہ تعالىٰ نے تمام