حضور علىہ السلام نے ارشاد فرماىا بے شک اللہ تعالىٰ نے مٹى پر حرام کر دىا ہے کہ وہ انبىاء کے جسموں کو کھائے۔(خصائص)
سىد الانبىاء حضور علىہ السلام کا جسم اقدس آپ کى قبر مبارک مىں زندہ و سلامت ہے اور قىامت تک زندہ و سلامت ہى رہے گا۔(خصائص)
حضور علىہ السلام نے اىک مرتبہ حضرت عائشہ رضى اللہ عنہا سے فرماىا اے عائشہ! مىرى آنکھىں تو سوتى ہىں لىکن مىرا دل بىدار رہتا ہے۔ اس لىئے فقہاء کرام نے لکھا ہے کہ آپ کى نىند ناقض وضو نہىں تھى (بخارى)
حضور علىہ السلام کے دل کے بارے مىں فرشتوں نے ىوں کہا تھا بے شک آپ کى آنکھىں سوتى ہىں اور دل جاگتا ہے (جامع ترمذى)
حضور نے ارشاد فرماىا مىرے پاس آسمان سے وہ فرشتہ اترا جو نہ مجھ سے پہلے کسى نبى پر اترا اور نہ بعد مىں اترے گا اور وہ اسرافىل علىہ السلام ہىں۔(خصائص)
حضور کو لاتعداد صحابہ رضوان اللہ علىہم اجمعىن کى جماعت عطا کى گئى تھى اور ان مىں سے ہر اىک صحابى لاتعداد خوبىوں کا مالک تھا۔(خصائص)
حضور علىہ السلام کے معجزات تعداد مىں دىگر تمام انبىاء علىہم السلام کے معجزات سے زىادہ ہىں (بىہقى، دلائل النبوۃ)