انبیاء کی صفات کا مظہر
حضرت آمنہ فرماتی ہیں کہ حضور کی ولادت کے بعد میں نے دیکھا جیسے کوئی کہنے والا کہہ رہا ہو محمد کو مشرق اورمغرب اورانبیاء کرام کی پیدائش کی جگہوں پہ لے جائو اورآپ کے سامنے جن وانس اوروحوش و طیور کی روحوں کو پیش کرو اورآپ كو حضرت آدم کی صفا حضرت نوح کی رقت اورحضرت ابراہیم کی خلت حضرت اسماعیل کی زبان حضرت یعقوب کی مسرت حضرت یوسف کا جمال حضرت داؤود کی آواز حضرت ایو ب کا صبر اورحضرت عیسیٰ کا کرم عطا کرو اورتمام انبیاء کے اخلاق حمیدہ اورفضائل جمیلہ سے آراستہ کرو۔(خصائص)
حضرت آمنہ فرماتی ہیں کہ حضورکی پیدائش کے وقت میں نے سنا کہ کوئی کہہ رہا ہو خوشی ہو خوشی ہو محمد نے پوری دنیا کو تھام رکھا ہے اورکوئی مخلوق نہیں جوآپ کے حلقہ نبوت سے باہر ہو ۔(خصائص)
حضرت آمنہ فرماتی ہیں کہ حضور کی پیدائش کے وقت میں نے ایسی آواز سنی جو آدمیوں کے کہرام سے مشابہ تھی اورمیں نے اس وقت ایک جھنڈا دیکھا جسے زمین وآسمان کے درمیان لگادیا گیا ہے اورمیں نے اس کے سرے پر ایک ایسا نور دیکھا جو آسمان تک پہنچ رہا تھا ۔(خصائص)
پرندوں کا سجدہ کرنا
حضرت آمنہ فرماتی ہیں کہ حضورکی پیدائش کے وقت میں نے اپنے قریب قطا پرندوں کا غول دیکھا جو حضورکو سجدہ کررہا تھا اوراپنے بازؤو ں کو پھیلارہا تھا ۔(خصائص)