رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ہے کہ آپ جس شخص سے چاہىں بقوت اس کا کھانا اور پىنا لے لىں اور مالک پر آپ کو دے دىنا واجب ہے (ا لخصائص الکبرى)
رسول اللہ کىلئے چار سے زىادہ عورتوں کو نکاح مىں رکھنا مباح تھا (الخصائص الکبرى)
حضرت ابو سعىد رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ بغىر ولى کے نکاح نہىں اور بغىر گواہ اور بغىر مہر کے نکاح نہىں ہوتا لىکن نبى کرىم کے نکاح کىلئے ان مىں سے کوئى شرط نہىں تھى (بىہقى)
رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ہے کہ آپ اپنى باندى کو آزاد کر کے اس کى آزادى کو اس کا مہر قرار دىں (بخارى و مسلم)
رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ہے کہ آپ نے اپنى امت کى طرف سے قربانى فرمائى (حاکم)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا :ہمارى مىراث کوئى نہىں پائے گا جو کچھ ہم چھوڑىں گے وہ صدقہ ہوگا (بخارى ومسلم)
رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے ہے کہ آپ کىلئے بىٹھ کر نفلى نماز پڑھنا اىسا ہے جىسا کھڑے ہو کر پڑھنا (مسلم و ابوداؤد)