رسول اللہ نے ارشاد فرماىا: اس امت پر ہر شے کھولى گئى ہے حتى کہ ان پر زمىن کے خزانے کھولے گئے (تارىخ ابوزرعہ)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا (قىامت کے دن) تمام لوگ غشى مىں ہوں گے سب سے پہلے مىں ہى افاقہ پاؤں گا (بخارى ومسلم)
رسول اللہ نے فرماىا تمام انبىاء چارپاىوں پر اٹھىں گے اور مىں براق پر اُٹھوں گا (طبرانى ، حاکم)
قىامت والے دن حضرت بلال حبشى رضى اللہ عنہ اونٹنى پر سوار ہوں گے اور وہ اس کى پشت پر اذان دىں گے تو جب انبىاء اور ان کى امتىں اشہد ان لا الہ الا اللہ واشہد ان محمدا رسول اللہ سنىں گى تو کہىں گى ہم بھى اس پر گواہى دىتے ہىں (ابن زنجوىہ)
رسول اللہ نے فرماىا مىں دوزخ کے معائنہ کىلئے جاؤں گا اور اس کے دروازے پر دستک دوں گا اور مىرے لئے وہ کھولا جائے گا اور مىں اس کے اندر جا کر اللہ تعالىٰ کى اىسى حمد کروں گا کہ مجھ سے پہلے کسى نے نہىں کى ہوگى اور نہ کوئى مىرے بعد کرے گا اس کے بعد مىں دوزخ سے ہر اس آدمى کو نکالوں گا جس نے اخلاص کے ساتھ لا الہ الا اللہ کہا ہوگا (طبرانى اوسط)
رسول اللہ نے فرماىا مىں قائد المرسلىن ہوں (ابونعىم، بىہقى)