رسول اللہ نے ارشاد فرماىا: اللہ تعالىٰ نے مىرى امت سے خطأ و نسىان اور ہر وہ چىز جس سے وہ کراہت کرىں معاف کىا ہے (ابن ماجہ)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا مىرى امت کى سىاحت فى سبىل اللہ جہاد ہے (ابوداؤد)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا اس امت کى سىاحت روزہ ہے (ابن جرىر)
رسول اللہ کى امت بھوک اور غرق سے ہلاک نہ ہوگى اور ىہ کہ اس امت پر اىسا عذاب نہ ہو گا جىسا کہ ان سے پہلى امتوں پر عذاب ہوا (مسلم)
رسول اللہ کى صاحبزادىاں اور آپ کى ازواجِ مطہرات تمام جہان کى عورتوں پر فضىلت رکھتى ہىں (سورۃ الاحزاب)
رسول اللہ نے فرماىا سارے جہان کى عورتوں مىں افضل حضرت مرىم ہىں اور سارے جہان کى عورتوں مىں بہتر حضرت فاطمہ رضى اللہ عنہا ہىں (ابونعىم)
رسول اللہ نے فرماىا حضرت فاطمہ رضى اللہ عنہا اہل جنت عورتوں کى سردار ہوں گى( ابونعىم)
رسول اللہ کے دونوں شہر(مکہ اور مدىنہ) تمام شہروں سے افضل ہىں اور ىہ کہ دجال و طاعون آپ کے دونوں شہروں مىں داخل نہ ہوں گے (احمد)
رسول اللہ کى مسجد تمام مسجدوں سے افضل ہے (بجز مسجد حرام کے)