میں جکڑ کر بحر عمیق میں الٹا کر کے ڈال دیا گیا( ابو نعیم )
جب حضور کی ولادت ہوئی اس وقت ستر ہزار حوروں کو کھڑا کیا گیا جو آپ کی ولادت کا انتظار کررہی تھیں( ابونعیم)
جب حضورکی پیدائش ہوئی تو اس وقت آفتاب عالم تاب کو نور عظیم کا لباس پہنایا گیا( ابونعیم )
جس سال حضورکی ولادت ہوئی اس سا ل سارے جہاں کى عورتوں کو اللہ تعالی نے اولاد نرینہ سے نوازا( ابو نعیم)
جس سال حضور کی ولادت ہوئی تو اس سال سعادت کی بارشیں ہونے لگیں (ابو نعیم)
جب حضورکی ولادت ہوئی تو ظلمت اورتاریکیاں چھٹ گئیں (ابونعیم)
درختوں کا پھل دارہونا
جس سال حضور کی ولادت ہوئی اس سال کوئی ایسا درخت نہ تھا جس پر پھل نہ لگا ہو( ابو نعیم)
جب حضور کی ولادت ہوئی تو آسمانوں پر فرشتوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی( ابو نعیم )
جب حضورکی ولادت ہوئی تو آسمانوں پر ایک ستو ن زبر جد کا قائم کیا