حضورکی پیدائش کے وقت دنیا کا ہربا دشاہ گونگا ہوگیا اوراس دن وہ بولنے سے عاجز ہوگیا ۔(خصائص)
جانور چرند و پر ند ایک دوسرے کو مبارک باد دینے
حضور کی پیدا ئش کے وقت مشرق و مغرب کے جانور چرند و پر ند ایک دوسرے کو مبارک باد دینے لگے ۔(خصائص)
حضور کی پیدائش کے وقت زمین وآسمان یہ ندا دینے لگے مبارک ہو نبی آخر زمان کی پیدائش کی گھڑی قریب آگئی اورزمین پر امن اوربہار کے لئے تشریف لانے والے ہیں ۔(خصائص)
حضور کی پیدائش کے قریب فرشتوں نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں عرض کیا کہ ہم ان کے محافظ اورمددگار ہیں ۔(خصائص)
اس کا نام محمد رکھنا
حضرت آمنہ فرماتی ہیں کہ مدت حمل میں جب چھ ماہ گزر گئے تو میرے پا س کوئی آیا اوراس نے خواب کی حالت میں کہا اے آمنہ تمہارا حمل سارے جہاں سے افضل ہے جب اس کی ولادت ہو تو اس کا نام محمد رکھنا ۔(خصائص)
حضرت آمنہ فرماتی ہیں میں نے ولادت کے بعد آپ کی طرف دیکھا کہ آپ سجدہ کی حالت میں ہیں اورانگلیوں کو اس طرح اٹھائے ہوئے ہیں جیسے گریہ وزاری کرنے والا کرتا ہے ۔(خصائص)