الکتاب اور سورہ بقرہ کى آخرى آىات عرش کے نىچے سے عطا کى گئى ہىں (حاکم)
حضرت ابن عباس رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ حضور علىہ السلام کى خدمت مىں اىک فرشتہ آىا ااور اس نے کہا آپ کو اپنے دونوروں کى بشارت ہے جو آپ سے پہلے کسى نبى کو نہىں دىئے گئے وہ نور فاتحۃ الکتاب اور سورہ بقرہ کى آخرى آىات ہىں (مسلم)
رسول اللہ نے فرماىا اللہ تعالىٰ نے حضرت ابراہىم علىہ السلام کو خلىل اللہ اور موسىٰ علىہ السلام کو کلىم اللہ اور مجھے حبىب اللہ بناىا ہے (بىہقى شعب الاىمان)
حضور علىہ السلام نے ارشاد فرماىا موسى ٰ صفى اللہ ہىں اور مىں ان کے رب کا حبىب ہوں (احمد ، ابو نعىم)
حضرت ابن مسعود رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ نبى کرىم روز قىامت بارگاہ الٰہى مىں اکرم الخلق ہوں گے (بىہقى)
حضرت عبد اللہ بن سلام رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ بارگاہِ الٰہى مىں خدا کى قسم تمام مخلوق مىں ابو القاسم اکرم الخلق ہىں (بىہقى)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا : مىرى امت کو وہ چىز دى گئى ہے جو کسى امت کو نہىں دى گئى وہ مصىبت کے وقت انا لله وانا اليه راجعون پڑھنا ہے (طبرانى)