رسول اللہ کى خصوصىات مىں سے اىک ىہ بھى ہے کہ آپ پر ادائے فرض صلوٰۃ کامل طور پر واجب تھى۔
رسول اللہ پر جب وحى نازل ہوتى تھى تو دنىا اس وقت آپ سے ساقط ہوجاتى تھى۔
رسول اللہ جب بنفس نفىس لوگوں مىں تشرىف فرما ہوتے اور ان سے گفتگو فرماتے تھے لىکن اس کےباوجود آپ مشاہدہ حق مىں مستغرق رہتے تھے۔
رسول اللہ کو اتنے علوم ومعارف عطا کئے گئے جو تمام لوگوں کو بھى نہىں دىئے گئے۔
زکوٰۃ وصدقہ آپ پر اور آپ کے آل، غلام پر حرام ہے (مسلم)
رسول اللہ ہدىہ قبول فرماتے تھے صدقہ قبول نہىں کرتے تھے (ابن سعد)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا اللہ تعالىٰ نے مجھ پر اور مىرے اہل پر صدقہ حرام کىا ہے (ابن سعد)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا مجھے تورىت کى جگہ مثانى اور انجىل کى جگہ مئىن اور زبور کى جگہ حٰم دى گئىں اور مفصل کے ساتھ مجھے فضىلت دى گئى ( ابو نعىم)
رسول اللہ کى ىہ خصوصىت ہے کہ روز قىامت تمام سبب و نسب منقطع