اللہ کى پىدائش مکہ مىں ہوگى (سىرۃ حلبىہ)
عبد المطلب فرماتے ہىں کہ مىں نے (حضور علىہ السلام کى پىدائش کے وقت) کعبہ کى دىوار مىں سے آنے والى اىک آواز سنى جو کہہ رہى تھى کہ وہ محبوب خدا پىدا ہوگئے ہىں جن کے ہاتھوں کفار ہلاک ہوں گے اور جو مکہ کو بتوں کى پوجا سے پاک کر دىں گے اور جو لوگوں کو اس خدا کى عبادت کا حکم دىں گے جو سب کچھ جاننے والا ہے (سىرۃ حلبىہ)
اللہ تعالىٰ نے زمانہ جاہلىت کى تمام برائىوں اور عىبوں سے رسول اللہ کے بچپن مىں بھى آپ کى حفاظت فرمائى ۔(سىرۃ حلبىہ)
آنحضرت نے کبھى بھى کسى بت کو ہاتھ نہىں لگاىا (البداىہ، سىرۃ حلبىہ)
رسول اللہ نے ارشاد فرماىا : مىں ہمىشہ اس بات کو جانتا تھا کہ جس شخص نے شراب پىنے کا ارادہ کىا اس نے کفر کىا حالانکہ اس وقت تک مجھے ىہ بھى معلوم نہىں تھا کہ کتاب اللہ کىا ہے اور اىمان کىا ہے (سىرۃ حلبىہ)